ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات09

"قہرامان مراش کی مشہور آئس کریم "

1897853
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات09

جنگ آزادی میں شاندار مزاحمت کے ساتھ ترک  تاریخ میں ایک خاص اہمیت کا حامل شہر قہرمان مراش ترکی کے بحیرہ روم کے علاقے کے مشرقی سرے پر واقع ہے اور یہ بحیرہ روم کی آب و ہوا اور براعظمی آب و ہوا کا ایک سنگم مقام بناتا ہے۔

. شہر کی اس جغرافیائی خصوصیت نے زراعت اور خاص طور پر بیضہ کی افزائش اور دودھ کی مصنوعات کے شعبے کی ترقی میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔ شہر کے لیے مخصوص آئس کریم، جو "ماراش آئس کریم" کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوئی، کو قہرامان مراش ایوان صنعت و تجارت کی درخواست پر 2018 میں ترکی کی جغرافیائی طور پر  مسجل مصنوعات میں شامل کیا گیا۔ ماراش آئس کریم کو سلطنت عثمانیہ کے دور میں محلات میں ایک قسم کی آئسڈ ڈیزرٹ کی توسیع کے طور پر دریافت کیا گیا تھا جسے  "قرسامباچ" کہا جاتا تھا۔

 آئس کریم قدرتی ساہلیپ اور بکریوں کے دودھ کے آمیزے سے بنائی جاتی ہے جنہیں تھائیم، ہائیسنتھ اور کروکس جیسے پھولوں سے کھلایا جاتا ہے جو صوبہ  قہرمان مراش کے پہاڑی علاقوں میں اگائے جاتے ہیں۔

"ماراش آئس کریم" اپنی کم حجم کی توسیع، منفرد ذائقہ، چبانے کے قابل لچکدار ڈھانچہ، چمکدار سفید رنگ اور پگھلنے کے خلاف مزاحمت کے ساتھ دیگر آئس کریم کی اقسام سے ممتاز ہے۔

 



متعللقہ خبریں