کیا آپ جانتے ہیں۔06

کیا آپ کو معلوم ہے کہ استنبول کی علامتوں میں سے ایک "یرے باتان سارنچ" یعنی "باسلیقی حوض" ہے؟

1890579
کیا آپ جانتے ہیں۔06

کیا آپ کو معلوم ہے کہ استنبول کی علامتوں میں سے ایک "یرے باتان سارنچ" یعنی "باسلیقی حوض" ہے؟

 

باسلیقی حوض یعنی رومی طرزِ تعمیر کا حامل مستطیل زمین دوز حوض 6 ویں صدی میں بازنطینی شہنشاہ جسٹینیانوس اوّل نے محل اور اس کے اطراف کی پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تعمیر کروایا۔ یہ حوض استنبول کا سب سے بڑا ڈھکا ہوا حوض ہے۔ پانی کی تہہ سے بلند ہوتے اور  پہلی نظر میں بے شمار دکھائی دینے والے مرمریں ستونوں کی وجہ سے یہ حوض عوام الناس میں "زمین دوز محل" کے نام سے بھی مشہور ہے۔ اس شاندار عمارت کو لاطینی زبان میں "سسٹرن باسلیقہ" کے نام سے پُکارا جاتا ہے۔

 

حوض میں 80 ہزار ٹن پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ تقریباً 1000 مربع میٹر زمین پر واقع حوض کی لمبائی 140 میٹر، چوڑائی 70 میٹر اور ساخت مستطیلی ہے۔ دورِ عثمانی میں دو دفعہ اس حوض کی تعمیر و مرمت کی گئی اور جمہوریہ ترکی کے قیام کے بعد بھی اس کی دیکھ بھال اور مرمت کی جاتی رہی۔1985 اور 1987 کے سالوں میں حوض کی تفصیلی دیکھ بھال اور صفائی کے دوران حوض کی تہہ میں میڈوسا کے سر  کی شبیہ والے سنگی بلاک دریافت ہوئے۔

 

اپنی تاریخ کی بڑی ترین تعمیر و مرمت سے گزرنے کے بعد 22 جولائی 2022 کو سینکڑوں سالہ  تاریخ کے حامل باسلیقی حوض کو عجائب گھر کی شکل میں زائرین کے لئے کھول دیا گیا۔ عجائب گھر کی اس حالیہ تعمیر و مرمت میں چلنے کے  شفاف راستے کا اضافہ کر کے حوض کی تہہ کی خوبصورتی اور فنکاری کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔ اس شیشے کے شفاف راستے پر چلتے ہوئے زائرین 5 ویں صدی کے ماہرین تعمیرات کے دستخطوں والے زمینی پتھروں کو ہی  نہیں بلکہ 10 میٹر کی بلندی سے پورے حوض کو بھی اس کی مکمل شان و شوکت اور جاہ و جلال کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ حوض صرف بین الاقوامی اور مقامی سیاحوں کی ہی نہیں مختلف کانسرٹوں کی بھی میزبانی کرتا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں