کیا آپ جانتے ہیں۔04

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ کی 'سینا مورہ' مچھلی  دنیا بھر میں، صرف اپنے سے مخصوص خصائص کی وجہ سے، پہچانی جاتی ہے؟

1884397
کیا آپ جانتے ہیں۔04

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ کی 'سینا مورہ' مچھلی  دنیا بھر میں، صرف اپنے سے مخصوص خصائص کی وجہ سے، پہچانی جاتی ہے؟

 

ترکیہ کی سنیا مورہ مچھلی دنیا بھر کے متعدد ممالک میں پہچانی اور شوق سے کھائی جاتی ہے۔ یہ سینا مورہ ترکیہ کے بحیرہ اسود علاقے سے مخصوص ہے یوں سمجھیں کہ بحیرہ اسود کا علاقہ اور سینا مورہ ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔  جب ہم ترکیہ کے بحیرہ اسود علاقے کا نام لیتے ہیں تو جو چیزیں سب سے پہلے ذہن میں آتی ہیں ان میں سینا مورہ مچھلی سرفہرست ہے۔  اگرچہ اس مچھلی کو دنیا بھر میں شکار کیا جاتا ہے لیکن کہیں بھی یہ اس علاقے کے رہن سہن کے ساتھ اتنی گھُلی ملی ہوئی نہیں جتنی کہ بحیرہ اسود کے علاقے میں ہے۔ بحیرہ اسود کے ماہی گیروں کے لئے سینا مورہ مچھلی صرف ذریعہ معاش  ہی نہیں بلکہ ایک علامت بھی ہے۔ خاص طور پر بحیرہ اسود کے ساحلی علاقوں کے رہائشی  اس مچھلی کو غم، غصے، عشق اور جدائی کے جذبات سے بھرے گیتوں، کہاوتوں اور ایک دوسرے کے ساتھ زبانی کلامی جھگڑے تک میں استعمال کرتے ہیں۔ یہ مچھلی موسیقی سے ادبیات، لوک رقص سے سیاست اور اقتصادیات سے کھیل  تک غرض ہر شعبے میں بحیرہ اسود کے رہائشیوں کے لئے ذریعہ الہام ہے۔

 

مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے میں ماہِ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ماہی گیر  وں کے شکار پر نکلنے سے پہلے دعائیں مانگی جاتی اور قربانیاں دی جاتی ہیں اور اس طرح ماہی گیر شکار پر نکلتے ہیں۔ یوں تو سینا مورہ مچھلی ترکیہ بھر میں شوق سے کھائی جاتی ہے لیکن بحیرہ اسود کی ثقافت اور دستر خوان میں اس کی حیثیت اور مقام بالکل منفرد ہے۔ یہاں سینا مورہ کو اوون میں، بھاپ کے ساتھ، فرائی کر کے، سینا مورہ پلاو، سینا مورہ سوپ، سینامورہ  کوفتے، سینا مورہ سلاد،  سینا مورہ نان  اور سینا مورہ بن جیسی مختلف شکلوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ اس مچھلی سے میٹھے پکوان بھی تیار کئے جاتے اور جیم مارملیڈ بھی بنائے جاتے  ہیں۔ بحیرہ اسود میں شادی کی عمر کو پہنچنے والی لڑکیوں کو سینامورہ پلاو پکانا ضرور آنا چاہیے۔

 

حاصل کلام یہ کہ ترکیہ سینا مورہ مچھلی خود تو چھوٹی سے ہے لیکن اس کی تہذیب و ثقافت بہت بڑی ہے۔

 



متعللقہ خبریں