پاکستان ڈائری- پاکستان نیوی

پاک بحریہ بیک وقت پانی فضا اور سمندر میں پاکستان کا دفاع کرتا ہے۔ عسکری معاملات کے ساتھ پاکستان نیوی دفاعی سفارت کاری میں بھی پیش پیش ہے

1866615
پاکستان ڈائری- پاکستان نیوی

پاکستان ڈائری-32

پاکستان نیوی ملکی دفاع میں ایک روشن تاریخ رکھتی ہے اور جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا نیوی کے غیور جوانوں نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔ پاک بحریہ بیک وقت پانی فضا اور سمندر میں پاکستان کا دفاع کرتا ہے۔ عسکری معاملات کے ساتھ پاکستان نیوی دفاعی سفارت کاری میں بھی پیش پیش ہے۔ پاکستان نیوی دوست ممالک کے ساتھ دفاعی مشقیں کرتی ہے اس سے دوست ممالک قریب آتے ہیں اوردفاعی مشقوں سے فوجی مزید چیزوں میں مہارت حاصل کرتے ہیں۔

یہ ہی مہارت پھر جنگ کی صورت میں کام آتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان نے کووڈ کے دوران امن مشقیں کی تھیں اس میں ۴۵ ممالک شریک ہوئے یہ نیول سفارت کاری کی ایک بہترین کاوش تھی۔ پاکستان میں اتنی بڑی تعداد میں نیول حکام آئے۔ اس کے بعد بھی نیوی نے مشترکہ مشقیں جاری رکھیں پی این ایس طغرل پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا پی این ایس طغرل ایلفا پی گائڈڈ میزائل اور جدید ڈیفنس سسٹم کے ساتھ لیس ہے اس میں زیر آب فائر ہونے والے تاریڈو بھی نصب ہیں۔ طغرل نے نیول مشقوں میں حسہ لیا اور سری لنکا ، فلپائن، ملائشیا کا دورہ کیا ۔ طغرل ۰۵۴ اے پی قسم کا فریگیٹ ہے اس میں لگے سینسر اسکو بحری ساز و سامان میں فوقیت دیتے ہیں۔

اس کے بعد جولائی میں پی این ایس تیمور بحری بیڑے میں شامل ہوا تیمور اس ہی سلسلے کی دوسری کڑی ہے جس کے تحت طغرل کی پاک بحریہ میں شمولیت ہوئی۔ تیمور کی کمشنگ ہڈونگ شونگواشی یارڈ چین میں ہوئی۔ طغرل جنوری اور تیمور جولائی میں پاک بحریہ کا حصہ بنا اس سلسلے کے مزید دو بحری جہاز بیڑے کا حصہ بنیں گے۔ پی این ایس تیمور ملٹی مشن شپ ہے جس میں میڈئم رینج سطح سے فضا، سپرسانک زمین سے زمین میزائل ، گنز، تارپیڈو اور تارپیڈو ڈیفنس سسٹم نصب ہے۔یہ جہاز ہزار ٹن وزنی جہاز ہے۔ یہ چین میں تعمیر ہوا اور اس سلسلے کے دو مزید جہاز پاکستان کو ملیں گے۔

یہ معاہدہ ۲۰۱۷ میں چین اور پاکستان کے درمیان ہوا تھا۔ تیمور کی کمیشنگ جون میں چین میں ہوئی یہ بھی ۰۵۴ فریگٹ سے تعلق رکھتا ہے اس کی ٹیکنالوجی سینسر ہتھیار میزائل بحری نظام اور وارفئیر الیکٹرانک سسٹم اسکو کو خطے میں برتری دیتا ہے۔ جولائی میں پاکستان اور چین کے درمیان مشقوں کا انعقاد ہوا جس مں پاکستان کے تیمور نے حصہ لیا۔ سی گارڈینز ۲۰۲۲ چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوئی اس پہلے یہ مشق کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔ ان مشتقوں میں پی این ایس تیمور سمیت کارویٹس ، فریگٹس، آبدوزیں ، لڑاکا اور نگرانی کرنے والے طیاروں نے حصہ لیا۔ دونوں ممالک کے فوجیوں نے اپنی صلاحتیوں اور استعداد کار میں اضافہ کیا۔ان مشقوں سے سمندر میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ان مشقوں کے بعد پی این ایس تیمور نے ملائشا کی بندرگاہ لاموٹ کا دورہ کیا اس موقع پر رائل ملائشین نیوی نے پاکستانی عملے کا پرتپاک استقبال کیا اس موقعے پر عسکری امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں نیول فورسز نے بحری مشق میں مل پاک فور میں حصہ لیا ۔ اب تیمور سری لنکا کا دورہ کرے گا اس کے بعد پاکستان واپس آئے گا۔



متعللقہ خبریں