ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

08.07.2022

1853804
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن  " ترکی اور ملیشیا کا  مشترکہ فیصلہ"

صدر  رجب طیب ایردوان نے   ملیشیائی  وزیر اعظم صابری یعقوب  کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں  کہا کہ ہم نے   "خوراک کے تحفظ، توانائی، ماحولیات و موسمی تغیرات   جیسے  چیلنجز  کے برخلاف   تعاون کے فروغ   پر  ہم نے مطابقت قائم کی ہے۔   اور مقامی  طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین  ترکو واک کو ملیشیا  میں استعمال کےلیے پیش کرنے  سمیت مل جل کر ویکسین  کی تیار ی پر  کام کرنے کی منصوبہ   بندی کی جا رہی ہے۔

روزنامہ  ینی شفق " امریکہ نے بائراکتار ٹی بی ٹو   کی نقل بنا لی "

کیلیفورنیا  کےسان  لوئس اوبسپو میں   واقع ایج  آٹونومی  نے امریکی فوج کے لیے    بائراکتار  ٹی بی ٹو  کی ہو بہو چھوٹے سائز کی نقل ہونے والے    پینگون  نامی ڈراون  تیار کیا ہے۔  فرم نے امریکی  فوج کے ساتھ تعداد کو آشکار کیے بغیر  پینگوئن کے  لیے   ایک معاہدے پر دستخط کرنے   کی اطلاع دی ہے تو  مذکورہ  ڈراون کے بائراکتار ٹی بی ٹو سے مشابہہ ہونے پر توجہ مبذول کرائی ہے۔

روزنامہ حریت "وزیر دونمیز :  ہم   نے 358 میٹر   کے علاقے  میں  پیٹرول  دریافت کیا ہے جو کہ ایک  ریکارڈ ہے"

وزیر توانائی  و قدرتی وسائل  فاتح دونمیز نے  ادانہ کے علاقے جیہان  میں  پیٹرول  دریافت ہونے والے  فیلڈ کا جائزہ لیا۔   وزیر  نے بتایا کہ علاقے میں تیل کے ذخائر   ساڑھے سات ۔ 8 ملین بیرل کے قریب ہیں۔  ضلع چوکورووا میں بھی 358 میٹر کے علاقے میں  پیٹرول دریافت ہو ا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

روزنامہ سٹار" ترکی  اور اسرائیل کے درمیان تاریخی  معاہدہ"

ترکی اور اسرائیل کے مابین  سال 1951  سے  ابتک  پہلی بار ایوی ایشن کے شعبے میں ایک معاہدہ طے پایا ہے۔  اس معاہدے کی رو سے  اسرائیلی   ایئر لائنز   ترکی  کے بعض شہروں کے لیے اپنی پروازیں چلائے گی۔

روزنامہ  صباح" ترک  ہیزل نٹ   کی رواں سال کے نصف میں 124 ممالک کو برآمدات"

ترکی نے    امسال جنوری تا جون کے  درمیانی عرصے میں   ایک لاکھ 50 ہزار ٹن  ہیزل نٹ کی برآمدات سے 835 ملین ڈالر  کی آمدنی  حاصل کی ہے۔ جرمنی    212 ملین  6 لاکھ 42 پزر ملین ڈالر کی ہیزل نٹ درآمدات کے ساتھ  سر فہرست رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں