پاکستان ڈائری- حمزہ شفقات

حمزہ شفقات عوامی خدمت میں بہت آگے رہے اور ہر وقت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے موجود ہوتے۔ اب انکا تبادلہ کردیا گیا ہے جس پر اسلام آباد کے شہریوں کو شدید رنج ہوا تاہم سب دعاگو ہیں کہ وہ اپنی اگلی پوسٹنگ پر بھی اس طرح کام کریں

1815903
پاکستان ڈائری- حمزہ شفقات

پاکستان ڈائری - 16

بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والے افراد شہرت حاصل کریں اور عوام کے دل میں گھر کرلیں۔ عام طور پر افسران عوام سے فاصلہ رکھتے ہیں اور انکی مدد بھی نہیں کرتے۔ تاہم اسلام آباد کے سابق ڈی سی حمزہ شفقات نے سب کچھ تبدیل کردیا۔ وہ عوامی خدمت میں بہت آگے رہے اور ہر وقت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے موجود ہوتے۔ اب انکا تبادلہ کردیا گیا ہے جس پر اسلام آباد کے شہریوں کو شدید رنج ہوا تاہم سب دعاگو ہیں کہ وہ اپنی اگلی پوسٹنگ پر بھی اس طرح کام کریں۔

حمزہ شفقات عوام میں بہت مقبول ہیں اور اسلام آباد میں انکی محنت نظر آتی ہے۔جب تک وہ ڈی سی آفس میں رہے انکے دفتر کے دروازے ہر عام و خاص کے لئے کھلے رہے۔اس کے ساتھ سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں اور انکی سوشل میڈیا پر موجودگی کی وجہ سے عوام کو مدد ملتی رہی۔ اب جب وہ عہدے سے ٹرانسفر ہوئے تو عوام نے انکو خراج تحیشن پیش کیا۔ ان کے حوالے سے پوسٹ کیا انکے حوالے سے ٹویٹ کئے انکی کی تصاویر لگائیں۔ انکو داد و تحیسن سے نوازا۔ اسلام آباد کے عوام نے حمزہ شفقات کے مستقبل کے لئے دعا کی اور انکے ٹرانسفر پر افسوس کا اظہار کیا۔

حمزہ شفقات لاہور میں پیدا ہوئے انکا تعلق گجرات سے ہے ان کے والد پولیس کے محکمے میں تھے ابتدائی تعلیم انہوں نے لاہور میں حاصل کی۔کیڈٹ کالج حسن ابدال میں چلے گئے پھر پری انجینئرنگ کی۔غلام اسحاق خان انسٹیوٹ میں انکا داخلہ ہوا اس میں انہوں نے کمپیوٹر اسسٹم انجینٗرنگ کی تعلیم مکمل کی۔انہوں نے سول سروس جوائین کی۔ ۲۰۰۵ میں سینٹرل سروسز کا امتحان پورے پاکستان میں ۳۸ ویں پوزیشن میں پاس کیا۔بعد ازاں پبلک ایڈمنسٹریشن اور پبلک پالیسی میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔

پہلی پوسٹنگ لاڑکانہ اور اسکے بعد رتوڈیروسندھ  میں ہوئی انہوں نے صحت تعلیم اور لیںڈ کے شعبے کی نگرانی کی۔ ۔ساڑھے تین سال سندھ میں تعینات رہے جس میں سکھر گھوٹکی کشمور شامل تھےاور اسکے بعد ۲۰۱۱ میں اسلام آباد آگئے۔

 اسلام آباد میں دس سال کام کیا  ۲۰۱۸ میں ڈپٹی کمشنر کا چارج سنبھال لیا۔یہاں ڈپٹی کمشنر ٓافس میں مختلف پراجیکٹس پر کام کیا لائنسس لا اینڈ آڈر روزمرہ کے معاملات، لینڈ ، ایکسائز، فوڈ اور دیگر محکموں کا کام  شامل تھا۔۔لینڈ کمپیوٹرایزیشن،اسلام آباد کے لینڈ کا میپ،سستی اشیا کی ایپ بنائی، ڈور ٹو ڈور سروس اور کمئپین کی۔سٹی ایپ کے نام سے پراجیکٹ کیا ۲۵۰۰۰ زمین  سی ڈی اے ، این ایچ اے اور فارسٹ ڈیمپارنمنٹ کو ری کور کروا کر دی ۔ڈرگز اور لینڈ مافیا کے خلاف کام کیا ۔ٹیکس کے نظام کو آن لائن کیا۔کوئی بھی اسلام آباد کا  شہری اب دنیا بھر سے ٹیکس ایپ کی مدد سے اپنا ٹیکس جمع کرواسکتا ہے ۔پہلے یہ شرح ۴ ارب تھی اب بارہ ارب کا ٹیکس جمع ہوتا ہے۔درست دام کی ایپ سے سرکاری نرخ پرشہری سودا سلف اشیا خوردونوش خرید سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ماحولیات، شجر کاری پر خصوصی توجہ دی۔۱۰ لاکھ سے زائد درختوں کی شجرکاری کی۔ غیر قانونی سوسائٹسز کے حوالے سے کریک ڈوان ہوا اور مجرمان کو سزا ملی۔گداگری کا خاتمہ ہوا اور تین سو بچوں کو پرائمری سکول میں داخل کیا گیا تاکہ وہ بھیک نا مانگیں۔ پلاسٹک کا شاپر بین کیا گیا جس سے ماحولیات کو فائدہ ہوا ۔

کووڈ کے حوالے سے کام کیا اور عوام کی ہر ممکن مدد کی۔ سمارٹ لاک ڈوان لگا تاہم شہریوں کو ویکسین ادویات اور اشیا خوردونوش ملتی رہی۔

حمزہ شفقات سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک ہیں لوگ انکو ٹیگ کرکے مدد مانگتے ہیں۔ان کے اکاونٹس سے بہت جلدی رپلائی آتا چاہیے ان کے ذاتی اکاونٹس ہوں یا آفیشل عوام کو رپلائی اور مددملتی ہے۔ ان کے دور میں اسلام آباد آن لائن ہوگیا یعنی ڈیجیٹل ہوگیا ڈومیسائل، ڈارئیونگ لائنس ، اسلحہ لائنس، نکاح نامہ اور اسلام آباد کا نقشہ بھی آن لاین ہوگئے۔ اس کے ساتھ سی ڈی اے اپروڈ اور نان اپروڈ سوسائسٹی کے تفصیلات بھی آن لائن کردی گئیں۔ اسلام آباد ایپ سے شہریوں کی شکایتوں کا ازالہ ہوا اور ڈیجیٹل میڈیا سنٹر کا بھی قائم کیا گیا۔ اسلام آباد کی خوبصورتی پر دھیان دیا گیا اور اسلام آباد میں بڑے بل بورڈز پر پابندی لگادی گئ۔

قدرتی آفات اور سانحات کی صورت میں وہ سب سے آگے آگے رہےاور ہمیشہ عوام کی مدد کی۔ انہوں نے اسلامی وزرا خارجہ کی کانفرنس اور ۲۳ مارچ کی پریڈ کے لئے بہترین انتظامات کئے۔اب انکی ٹرانسفر ہوگی ہمیں امید ہے و نئے محکمے میں بھی اسی طرح کام کریں گے۔



متعللقہ خبریں