پاکستان ڈائری - یومِ پاکستان

۲۳ مارچ کو ہم یوم پاکستان پر جوش وجذبے کے ساتھ مناتے ہیں اور اس موقع پر ہم ان تمام تحریک پاکستان کے قائدین  اکابرین اور کارکنان کو خراج تحیسن پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے ہمیں آزادی نصیب ہوئی

1801257
پاکستان ڈائری - یومِ پاکستان

پاکستان ڈائری- 12

 

۲۳ مارچ کو ہم یوم پاکستان پر جوش وجذبے کے ساتھ مناتے ہیں اور اس موقع پر ہم ان تمام تحریک پاکستان کے قائدین  اکابرین اور کارکنان کو خراج تحیسن پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے ہمیں آزادی نصیب ہوئی۔ انکا نظریہ انکا دیکھا ہوا خواب پورا ہوا اور ہمیں آزاد وطن پاکستان ملا ۔ ۲۳ مارچ ۱۹۴۰ کی قرارداد قیام پاکستان کا پہلا قدم تھا سب نے مل کر جہدوجہد کی یوں پاکستان معرض وجود میں آیا۔ اس ہی حوالے وطن عزیز میں مختلف تقریبات ہوتی ہیں اور دعائیں کی جاتی ہیں  ہر سو سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہوتی ہے۔یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ بھی ہوتی ہے اس پریڈ میں پاکستان اپنے آلات حرب کی نمائش کرتا ہے تاکہ دشمن کے دلوں پر دھاک بیٹھ جائے۔

وَأَعِدّوا لَهُم مَا استَطَعتُم مِن قُوَّةٍ وَمِن رِباطِ الخَيلِ تُرهِبونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُم وَآخَرينَ مِن دونِهِم لا تَعلَمونَهُمُ اللَّهُ يَعلَمُهُم ۚ وَما تُنفِقوا مِن شَيءٍ في سَبيلِ اللَّهِ يُوَفَّ إِلَيكُم وَأَنتُم لا تُظلَمونَ

(اے مسلمانو!) تم جس قدر استطاعت رکھتے ہو ان (کفار) کے لئے قوت و طاقت اور بندھے ہوئے گھوڑے تیار رکھو۔ تاکہ تم اس (جنگی تیاری) سے خدا کے دشمن اور اپنے دشمن کو اور ان کھلے دشمنوں کے علاوہ دوسرے لوگوں (منافقوں) کو خوفزدہ کر سکو۔ جن کو تم نہیں جانتے البتہ اللہ ان کو جانتا ہے اور تم جو کچھ اللہ کی راہ (جہاد) میں خرچ کروگے تمہیں اس کا پورا پورا اجر و ثواب عطا کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کسی طرح ظلم نہیں کیا جائے گا۔

سورت انفال آیت ۶۰

اس بار بھی پریڈ کا انعقاد شایان شان طریقے سے کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان عارف علوی تھے اس کے ساتھ وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا  ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو، نیول چیف محمد امجد خان نیازی، وزیر دفاع پرویز خٹک، ارکان اسمبلی ، سول سوسائیٹی ، سفارت کاروں اور او آئی سی کے وزرا خارجہ نے شرکت کی۔ اس بار کی پریڈ میں ترکی بحرین سعودی عرب اور آزربئجان کے فوجی دستوں نے بھی خصوصی شرکت کی اور پریڈ میں حصہ لیا۔۔ یہاں پر جو چیز قابل ذکر ہے وہ ہے آلات حرب کی نمائش ایچ کیو نائن پی ، ایس ایچ پندرہ ، وی ٹی فور، اے کے ون ، فاتح ، شاہین تھری اور بابر کروز میزائل خاص طور پر مرکز نگاہ رہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے ایف سولہ کی پروان بھری اور انکی فارمیشن میں پاکستان کے دو جے ٹین سی بھی شامل تھے۔ یہ طیارے پہلی بار فلائی پاسٹ کا حصہ بنے۔ اس کے ساتھ کمانڈوز ، فوجی جوان ، افسران ، خواتین آفیسرز، آرمڈکور ائیر ڈیفنس اور انجینرنگ بٹالین سمیت اسکاوٹس پولیس اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ اس پریڈ میں فلوٹ بھی شامل تھے جس میں علاقائی ثقافت اور موسیقی کا رنگ نمایاں تھا۔

پاکستان نے بھرپور طریقے سے اپنی عسکری قوت کا مظاہرہ کیا ائیرشو میں جے ایف ۱۷ تھنڈر  میراج طیارے، ایف سولہ اور جے ٹین سی شامل تھے۔ ایوی ایشن فلائی پاسٹ میں نیوی آرمی اور ائیرفورس کے ہیلی بھی شامل تھے جن میں سی کنگ ، زولو نائن ، کوبراز، ایم آئی ۱۷،  ۱ے ڈبلیو ۱۳۹ ہیلی وغیرہ شامل تھے۔

اس کے ساتھ کمانڈوز کی طرف سے فری فال کا مظاہرہ کیا گیا اور وہ پرچم کے ساتھ زمین پر اترے۔ تقریب میں ملی نغمے حاظرین اور ناظرین کا لہو گرما رہے تھے۔ اس بار کاک پٹ سے لائیو مناظر شائقین کو دیکھائے گئے اور پائلٹس کنڑول ٹاور کی گفتگو بھی ناظرین نے سنی۔ تقریب کی کمنڑی کے فرائض بریگیڈئر شفیق ملک، فرح سعدیہ، عشرت فاطمہ ، احمد قریشی نے نبھائے۔



متعللقہ خبریں