کیا آپ جانتے ہیں۔ 18

کیا آپ جانتے ہیں۔ 18

1756168
کیا آپ جانتے ہیں۔ 18

کیا آپ کو معلوم ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ دھات کے سکّے اناطولیہ میں استعمال ہونا شروع  ہوئے؟

کرنسی کی ایجاد انسانیت کی تاریخ کی اہم ترین ایجادات میں سے ایک ہے اور اسے 7  ویں صدی قبل مسیح میں لیدیا کے باشندوں نے ایجاد کیا۔

 

اناطولیہ کے مغرب میں قائم لیدیا تہذیب ایشیاء اور یورپ کے درمیان ایک تجارتی مرکز کی حیثیت رکھتی تھی۔ اس وقت تک تجارت ابھی بارٹر سسٹم یعنی اشیاء کے تبادلے کے اصول پر کی جاتی تھی۔ لیدیا کے بادشاہ کے حکم پر دھاتی کرنسی کی چھپائی شروع کی گئی۔ تاریخ میں چھاپی جانے والی یہ اوّلین کرنسی سونے اور چاندی کی آمیزش سے بنے ہوئے سکّوں کی شکل میں تھی۔

 

لیدیا  تہذیب کے بعد دھاتی سکّوں کا استعمال  بتدریج عام ہو تا چلا گیا۔ اناطولیہ سے نکلنے والی کرنسی مختصر مدت میں پہلے بحیرہ روم  کی تہذیبوں تک اور اس کے بعد  پوری دنیا میں پھیلتی چلی گئی۔ اناطولیہ میں قائم  تہذیبوں کے بادشاہ اپنے دورِ حکمرانی میں اپنی شبیہ والے  سکّے جاری کرتے تھے۔ رفتہ رفتہ سکّوں کی چھپائی حکومتوں کی طاقت اور خودمختاری کی علامت بن گئی۔



متعللقہ خبریں