کیا آپ جانتے ہیں۔ 16

کیا آپ جانتے ہیں۔ 16

1749854
کیا آپ جانتے ہیں۔ 16

کیا آپ کو معلوم ہے کہ استنبول میں واقع سلطان احمد جامع مسجد عالمی شہرت کی حامل مسجد ہے۔

 

سترہویں صدی کے اہم تعمیراتی شاہکاروں میں  شامل یہ  پُر شکوہ مسجد  توپ کاپی محل اور آیا صوفیہ کے سامنے واقع ہے۔ یہ شاہکار سلطان احمد اوّل کے حکم سے اس دور کے معمارِ اعلیٰ صدف کار مہمت آغا کی طرف سے تعمیر کروایا گیا۔ مسجد کی تعمیر 1906 میں شروع ہوئی اور 1617 میں مسجد مکمل ہو گئی۔ اس مسجد کے جہاں اور بہت سے خصائص ہیں وہاں ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ مسجد دورِ عثمانی کی واحد مسجد ہے جس کے چھ مینار ہیں۔ اگرچہ  دورِ عثمانی کی تمام مساجد اپنے پُر شکوہ گنبد کی  وجہ سے ایک دوسرے سے مشابہہ ہیں لیکن سلطان احمد مسجد کا گنبد ان تمام مساجد میں سب سے زیادہ جاہ جلال کا حامل ہے۔ سلطان احمد جامع مسجد کی 260 کھڑکیوں کو اس طرح نصب کیا گیا ہے کہ گنبد ہوا میں معلق محسوس ہوتا ہے۔ یہ مسجد  باقی سب مساجد کے مقابلے میں  زیادہ  روشن اور زیادہ کشادہ ہے۔

 

مسجد اپنی اندرونی اور بیرونی آرائش کی وجہ سے صرف ترکی میں ہی نہیں دنیا بھر میں سراہی جاتی ہے۔ سلطان احمد جامع مسجد کی آرائش میں کثیر تعداد میں نیلی، سبز اورسفید رنگ  کی سیرامک ٹائلوں کا استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بیرونی ممالک میں اسے "نیلی مسجد" کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

 

یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل یہ تعمیراتی شاہکار ترکی کی تاریخی ثروت کا ایک اہم حصّہ ہے۔



متعللقہ خبریں