چشمہ شفاء ۔ 16

آج ہم آپ سے زیتون کے پتّوں کے فوائد کے بارے میں بات کریں گے

1746650
چشمہ شفاء ۔ 16

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ سے زیتون کے پتّوں کے فوائد کے بارے میں بات کریں گے۔

زیتون،  ورم اور التہاب کو ختم کرنے، خون میں شکر کی مقدار کو کم کرنے، ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے، شریانوں میں سختی کا سدّباب کرنے،  خون میں چربی کی مقدار کو کم کرنے اور ہڈیوں  میں شکست و ریخت کی تعمیر کرنے کے حوالے سے نہایت مفید پھل ہے۔ اس کے علاوہ یہ پھل جراثیم کومارتا ہے، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی کینسراثرات کے ساتھ ساتھ   متعدد فوائد  کا حامل پھل ہے۔

زیتون کے پتّے بھی جسم کے لئے متعدد فوائد رکھتے ہیں۔

  • زیتون کے پتّے اینٹی آکسیڈنٹ اثرات کے حامل ہیں۔
  • گردوں سے پانی کے اخراج  میں اضافہ کرتے ہیں۔
  • زیتون کے پتّوں کی چائے انسولین ریزسٹینٹ  میں اور وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں ذیابیطس کی بیماری میں زیتون کے پتّوں کی چائے خون میں شکر کے توازن  کو برقرار  رکھنے کے لئے بھی تجویز کی جاتی ہے۔

زیتون کے پتّوں کے چائے کے دیگر فوائد

1۔ مختصر وقت میں خلیوں   کی بحالی و تجدید

اومیگا آئل  ایسڈوں کے حامل زیتون کے پتّے کیل مہاسوں والی جلد کی صفائی کرتے اور کیل مہاسوں کے داغ دھبے بھی صاف کرتے ہیں۔ زخمی، سُرخی  اور خارش جیسے مسائل والی جلد کی بحالی میں کردار ادا کرتے ہیں۔

2۔ توجہ اور نیند میں کمی  جیسے حالات میں موئثر  ہیں اور مرکزی اعصابی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔

3۔ دل کی صحت کا تحفظ

منّظم شکل میں زیتون کے پتّوں کی چائے شریانوں میں تنگی کا سدّباب کرتی ہے۔ خون کے دباو  کو متوازن کرتی اور اینٹی ٹینشن  میں بھی درستگی لاتی ہے۔ فشارِ خون کو متوازن کر کے دِل کے دورے کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔

4۔ درد کا خاتمہ  اور پٹھوں میں نرمی

پٹھوں اور سر کے درد کی شکایت میں زیتون کے پتّوں کی چائے پینا مفید ثابت ہوتا ہے۔

5۔ انفیکشن کا خاتمہ

زیتون کے پتّوں کی چائے بالائی سانس  کے راستوں اور پیشاب کے راستوں کی بیماریوں میں استعمال کی جاتی ہے۔

6۔ نظام انہظام کی مضبوطی

وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹ مادّں سے مالا مال زیتون کے پتّوں کی چائے نظام انہظام کو مضبوط بناتی ہے۔

*** زیتون کے پتّوں کی چائے کتنے دن استعمال کی جانی چاہیے؟

یہ چائے دن میں 2 سے 3 دفعہ استعمال کی جا سکتی ہے۔  زیادہ موئثر اثرات کے لئے کم از کم 2 ماہ تک استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی حتمی معلومات موجود نہیں ہیں کہ آیا اس چائے کو خالی پیٹ استعمال کرنا چاہیے یا پھر کھانے کے بعد۔ ناشتے کے ساتھ اس چائے کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دن میں دوپہر کے کھانے سے پہلے کھانے کی ہلکی پھلکی چیزوں کے ساتھ زیتون کے پتّوں کی چائے پی جا سکتی ہے۔

*** احتیاطیں

  • 18 سال سے کم عمر  کے افراد اور بچوں کو یہ چائے نہیں پینی چاہیے۔
  • الرجی کی صورت میں اس چائے  کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔
  • پانی  یا دیگر مشروبات کے استعمال کو محدود کرنے والی صورتحال مثلاً گردے فیل ہونے یا پھر دل کی بیماریوں میں استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
  • حاملہ یا پھر دودھ پِلانے والی ماوں کو زیتون کے پتّوں کی چائے نہیں پینی چاہیے۔
  • بلڈ پریشر کے مریضوں کو ڈاکٹر کے مشورے کے بعد اس چائے کا استعمال کرنا چاہیے۔
  • آپریشن کے بعد یا پھر سنجیدہ  بیماریوں کی ادویات  کے استعمال کے دوران یہ چائے نہیں پینی چاہیے۔
  • اگرچہ ایسا بہت کم ہوتا ہے لیکن اگر چائے کے استعمال سے متلی یا خارش کا سامنا ہو تو استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔

***زیتون کے پتّوں کو کیسے محفوظ کیا جائے؟

ان پتّوں کو سورج کی روشنی اور نمی سے دور،  سختی سے بند ڈبوں میں اور ٹھنڈی جگہ پر محفوظ کرنا چاہیے۔ احتیاط کریں کہ یہ ڈبے پلاسٹک کے نہیں ہونے چاہئیں۔

***زیتون کے پتّوں کی چائے کیسے بنائی  جائے؟

اجزائے ترکیبی:

  • ایک میٹھے کا چمچ خشک زیتون کے پتّے
  • 200 ملی لیٹر گرم پانی

تیاری:

تعریف نمبر 1

ایک کپ گرم پانی میں 6 سے 10 گرام زیتون کے خشک پتّے ڈالیں اور 10 منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ 10 منٹ بعد چائے کو چھان کر استعمال کر سکتے ہیں۔

تعریف نمبر 2

6 سے 10  گرام توڑے ہوئے یا سالم زیتون کے پتّے لیں اور ان پر 150 ملی لیٹر ابلتا پانی ڈال کر 15 سے 20 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔  چھان کر استعمال کریں۔ دن میں 3 دفعہ یہ چائے تازہ تیار کر کے استعمال کی جا سکتی ہے لیکن ایک دن میں ان خشک پتّوں کی مقدار 30 گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

تعریف نمبر 3

10 گرام تازہ یا 5 گرام خشک زیتون کے پتّے 150 ملی لیٹر پانی کے ساتھ ابالیں۔ پانی 100 ملی گرام ہونے تک ابالیں ۔ چھان کر استعمال کریں۔ یہ چائے دن میں 2 دفعہ استعمال کی جا سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں