کیا آپ جانتے ہیں ۔ 14

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 14

1743316
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 14

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی لذیذ ترین پنیروں میں سے ایک ترکی کے ضلع کھارس کی گرویر پنیر ہے؟

 

اس پنیر کا نام سوٹزر لینڈ کے قصبے گرویر کے نام پر  ہے اور اس کی ایک قسم ترکی کے مشرقی اناطولیہ کے علاقے کھارس میں پیدا کی جاتی ہے۔ کھارس گرویر کے نام سے مشہور یہ پنیر ایک عالمی شہرت یافتہ لذت کی حامل ہے۔

 

اس پنیر  کا قصّہ کچھ یوں ہے کہ 1878 کی عثمانی۔ روس جنگ میں کھارس پر روسیوں کا قبضہ ہو جاتا ہے۔ اس دور میں زارِ روس کی دعوت پر سوٹزر لینڈ کا شہری ڈیوڈ موسر کھارس آتا ہے ۔ کھارس میں اپنے قیام کے دوران ڈیوڈ موسر مشاہدہ کرتا  ہے کہ یہ علاقہ سوٹزر لینڈ کی گرویر پنیر کی پیداوار کے لئے موزوں خصائص کا حامل ہے۔ لہٰذا وہ بلند  چراگاہوں میں واقع  گاوں بوعا تیپے میں گاوں  کا پہلا ڈیری فارم قائم کرتا ہے۔ 1918 میں کھارس پر روسی قبضے کے خاتمے پر ڈیوڈ موسر اپنے ڈیر فارموں کو الیگزینڈر قیصر نامی ایک جرمن کے ہاتھ فروخت کر کے واپس چلا جاتا ہے۔ الیگزینڈر قیصر علاقے میں پنیر کی پیداوار میں نئے تجربات کرتا اور کھارس سے مخصوص سوراخوں والی کھارس گرویر متعارف کرواتا ہے۔  ترکی کے دورِ جمہوریت میں  پنیر کی پیداوار کو ایک کاروباری شاخ کے طور پر تسلیم کئے جانے کے بعدبوعا تیپے، گاوں کا گاوں پنیر کی پیداوار پر توجہ مرکوز کر دیتا ہے۔

آج بوعا تیپے میں پیدا کی جانے والی کھارس گرویر کو دنیا کی لذیذ ترین اور غذائی اجزاء کے اعتبار سے اعلیٰ ترین پنیر شمار کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں