چشمہ شفاء ۔05

آج ہم فولادی کی کمی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اینیمیا یا پھر خون کی کمی کے مسئلے پر بات کریں گے

1710893
چشمہ شفاء ۔05

پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ آج ہم، صحت کے جس موضوع پر آپ کے ساتھ بات چیت کریں گے وہ "فولاد کی کمی" اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا "اینیمیا" یا خون کی کمی  ہے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے ہم ،ڈاکٹر مہمت اُچار کی تجاویز آپ کی خدمت میں پیش کریں گے۔

 

روزمّرہ خوراک میں فولاد کے حامل اجزاء کی کمی کی وجہ سے جسم میں فولادی کی کمی پیدا ہوتی اور اینیمیا جیسی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔

 

انسانی وجود، حیوانات سے حاصل کردہ خوراک  میں موجود فولاد کو زیادہ آسانی سے جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ حیوانات سے حاصل کردہ خوراک کا فولاد نباتاتی خوراک کے فولاد کی نسبت زیادہ آسانی سے جسم کا حصہ بن جاتا ہے۔ 500 گرام گوشت میں  2،7 ملی گرام فولاد  پایا جاتا ہے جو جسم کی یومیہ فولاد کی ضرورت کے 15 فیصد کو پورا کرتا ہے۔ اسی وجہ سے اپنی صلاحیت کے حوالے سے اینیمیا کا رجحان رکھنے والے افراد کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اینیمیا کے شکار افراد کا ہفتے میں 2 دن گائے یا بکری کا گوشت، 2 دن مرغی اور 3 دن مچھلی کا استعمال ضروری ہے۔ گوشت کے ساتھ ، لیموں کے رس والا سلاد بھی مفید  ہے۔ وٹامن سی کی کثرت کی وجہ سے لیموں کے جوس والا سلاد فولاد کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اس کے علاوہ  جن غذاوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے ان کی فہرست کچھ اس طرح ہے:

  • جگر
  • بیل کا گوشت
  • ٹن    پیک سارڈین  مچھلی
  • پالک
  • ٹرکی
  • انڈہ
  • فندق
  • آلو
  • مٹر
  • مکمل اناج والی روٹی
  • بغیر بیج والی کشمش اور دیگر خشک میوہ جاتا۔

 

یاد رہے کہ خشک میوہ جات تازہ پھلوں کے مقابلے میں فولاد کی کمی کو پورا کرنے میں زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ چند احتیاطیں ہیں کہ جن کی طرف سے لاپرواہی نہیں کی جانی چاہیے۔

  • کھانے سے فوراً بعد چائے ، ہربل چائے یا پھر کافی کا ستعمال نہ کیا جائے  کیونکہ یہ مشروبات خوراک میں موجود فولاد کے خون میں جذب ہونے کی مقدار کو کم کر سکتے ہیں۔ لہٰذا کھانے سے ایک گھنٹے بعد ان مشروبات کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔
  • فولاد کے خون میں جذب ہونے کے عمل کو سست کرنے کی وجہ سے دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات کو ناشتے اور دوپہر کے کھانے یا پھر دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے درمیانی حصے میں استعمال کیا جانا چاہیے۔
  • کوکا کولا ، پیپسی یا پھر اس نوعیت کے مشروبات کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔
  • وٹامن سی والی خوراکیں یا مشروبات جسم میں فولاد جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں لہٰذا جب فولاد والی غذاوں کا استعمال کیا جائے تو ان کے ساتھ وٹامن سی کا بھی استعمال کرنا چاہیے۔

 

ایسی غذائیں کہ جن میں وافر مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے کچھ اس طرح ہیں:

  •  مالٹے کا جوس
  • سُرخ موٹی مرچیں
  • بروکلی
  • اسٹرابیری
  • گوبھی
  • برسلز بند گوبھی
  • انناس
  • کیوی
  • پھلیاں
  • چنے
  • دالیں
  • کاجو
  • کدو کے بیج
  • مونگ پھلی
  • خشک خوبانی
  • ٹماٹر پیسٹ
  • دھنیا
  • پستہ

 

اس کے علاوہ پالک اور سیلری کو ملا کر کھانے سے بھی فولادی کی کمی کو دُور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ نسخہ فولاد کی وجہ سے پیدا ہونے والی خون کی کمی کو دُور کرنے میں بھی نہایت موئثر ہے۔

کیمو تھراپی یا پھر ریڈیو تھراپی کی وجہ سے پیدا ہونے والی خون کی کمی  کے مقابل پالک اور سیلری کو ملا کر استعمال کرنا بہترین علاج ہے۔ پالک اور سیلری کو ملا کر استعمال کرنے کی ترکیب اس طرح ہے:

 

250 گرام تازہ پالک اور 200 گرام سیلری لیں۔ سیلری کو چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کٹی ہوئی سیلری کو ایک لیٹر ابلتے پانی میں ڈالیں اور دیگچی کا ڈھکن بند کر کے دس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ بعد ازاں پالک شامل کریں اور دوبارہ بند ڈھکن کے ساتھ پانچ  منٹ تک پکائیں۔ ٹھنڈا ہونے پر پانی کو چھان لیں اور کسی صاف شیشی میں محفوظ کریں۔ صبح خالی پیٹ یا پھر ناشتے سے ایک گھنٹے بعد ایک گلاس اور شام کو بھی خالی پیٹ یا پھر کھانے سے ایک گھنٹے بعد  ایک گلاس پی لیں۔ اس نسخے کو 15 دن تک بغیر وقفے کے لگاتار استعمال کریں۔

پندرہ دن کے بعد دس دن کا وقفہ دیں  اور دوبارہ اسی شکل میں پندرہ دن تک استعمال کریں۔

 

عزیز قارئین کافی مقدار میں فولاد کی حامل مختلف غذاوں کو اپنی روزمّرہ خوراک میں شامل کرنا جسم کی فولاد کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود اگر فولاد کی کمی کی شکایت دُور نہ ہو رہی ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے اضافی فولاد والی ادویات استعمال کی جا سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ فولاد والی ادویات وزن میں اضافہ نہیں کرتیں۔



متعللقہ خبریں