کیا آپ جانتے ہیں۔ 84

کیا آپ جانتے ہیں۔ 84

1683969
کیا آپ جانتے ہیں۔ 84

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کا پہلا اور واحد "خواتین  کی تصنیفات کا کتب خانہ" استنبول میں واقع ہے؟

خواتین کی تصنیفات کا کتب خانہ اور معلوماتی مرکز وقف 1990 میں قائم کیا گیا ۔ اسے، ترکی کے پہلے اور واحد خواتین کی تصنیفات کے آرکائیو اور کتب خانے کی حیثیت حاصل ہے۔

1990 میں قائم ہونے والا یہ کتب خانہ " خواتین کے ماضی کی بہتر تفہیم ، محققین کو یہ معلومات ایک جگہ پر پیش کرنے اور آج کی مصنفّہ تصنیفات کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے" کے زیرِ مقصد خدمات فراہم کر رہا ہے۔

کتب خانے کے آرکائیو میں موجود کولیکشن عثمانی دور سے  لے کر موجودہ دور تک خواتین  سے متعلقہ اور خواتین کی مصنّفہ  تصنیفات اور دستاویزات کے حوالے سے ایک اہم ادارہ ہے۔

اس مرکز میں کتب خانے اور آرکائیو  کے کام کے ساتھ ساتھ  کانفرنسوں، پینلوں اور بین الاقوامی سیمپوزئیموں جیسی متعدد سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان سرگرمیوں کے ساتھ خواتین  کی تصنیفات کو متعارف کروایا جاتا ہے۔

استنبول کے علاقے بالات میں واقع یہ کتب خانہ اس علاقے کی مقبولیت  میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی بھی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔



متعللقہ خبریں