فتح استنبول کی 568 ویں سالانہ یاد

طویل مدت تک جاری رہنے والے محاصرے اور عثمانی فوج  کی استعمال کردہ ٹیکنالوجی  اور توپوں  نے  29 مئی سنہ 1453 میں استنبول کو فتح کرنے کا موقع فراہم کیا

1648014
فتح استنبول کی 568 ویں سالانہ یاد

سلطنت ِ عثمانیہ نے اصل  طاقت اور وسعت بازنطینی سرزمین کو فتح  کرتے ہوئے حاصل کی۔  اناطولیہ اور یورپی  علاقے میں  حاصل کردہ  فتوحات  کے نتیجے میں  بازنطینی   محض استنبول  پر محیط ایک شہری ریاست تک محدود ہو گئی تھی۔ سن 1453 میں عثمانی  بادشاہ سلطان محمد  نے استنبول کے بازنطینیوں کے زیر  حاکمیت ہونے  کے دولت ِ عثمانیہ کے تحفظ کے لیے ایک خطرہ ہونے کا اندازہ کرتے ہوئے  اپنی فوج کے ہمراہ اس شہر کا محاصرہ کر لیا۔  طویل مدت تک جاری رہنے والے محاصرے اور عثمانی فوج  کی استعمال کردہ ٹیکنالوجی  اور توپوں  نے  29 مئی سنہ 1453 میں استنبول کو فتح کرنے کا موقع فراہم کیا۔   جس کے بعد  یہ شہر سلطنتِ عثمانیہ کا دارالخلافہ بن گیا۔  وسطی دور کا خاتمہ کرتے ہوئے ایک نئے دور  کی داغ بیل ڈالنے والی  فتح استنبول عالمی تاریخ کو گہرائیوں سے متاثر کرنے  اور مغربی ممالک میں اصلاحات اور نشاۃِ ثانیہ  تحریک کے وجود پانے میں معاون ثابت ہوئی۔

 



متعللقہ خبریں