کیا آپ جانتے ہیں۔59

کیا آپ جانتے ہیں۔59

1579212
کیا آپ جانتے ہیں۔59

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا  کے بورون معدنی ذخائر  کا 73 فیصد حصہ ترکی میں پایا جاتا ہے۔دنیا میں 4 ہزار سالہ ماضی کا حامل  یہ معدنی مادہ  ترکی میں کب دریافت ہوا اس بارے میں کوئی حتمی معلومات موجود نہ بھی ہوں تو  یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ ترکی میں 1800 کے سالوں میں بورون نکالنے کا کام شروع ہوا۔ ترکی کی اہم ترین معدنی دولت یعنی بورون مادے کو ایک دوسرے سے مختلف بیسیوں سیکٹروں  کے 400 سے زائد شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

بورون کو دفاعی صنعت سے لے کر شیشہ سازی، سیرامک سے زراعت اور صفائی کی مصنوعات تک متعدد سیکٹروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ جوہری پاور پلانٹوں میں استعمال کئے جانے والے بعض  لوازمات  کے خام مادے کو بھی بورون سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے مستقبل کی معدنیات کا نام دیا جاتا ہے۔ اس معدنی مادے کے فوائد بے شمار ہیں ۔ صنعت میں  کثیر الجہتی استعمال کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہونا  بورون کی اہمیت میں اور بھی اضافہ کرتا ہے۔

اگرچہ روس اور امریکہ میں بھی بورون کے ذخائر ملے ہیں لیکن ترکی کے  ذخائر 400 سے 500 سال تک پوری دنیا کی بورون ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسی دولت ہے جو دنیا کے کسی اور ملک کے پاس نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں