کیا آپ جانتے ہیں ۔ 38

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 38

1490181
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 38

کیا آپ کو معلوم ہے کہ باقلاوہ ٹرکش ڈیلائٹ کے طور  پر رجسٹر ہے؟

مشرق وسطیٰ، مشرقی بحیرہ روم، بالقانی ممالک اور قاقیشیا کا تقریباً تقریباً ہر معاشرہ باقلاوہ کو اپنے روایتی  میٹھے کے طور پر متعارف کرواتا ہے۔ ان علاقوں کے کسی دور میں عثمانی سلطنت کے اندر واقع ہونے کو پیش نظر رکھا جائے تو باقلاوہ کو ایک عثمانی میٹھائی کہا جا سکتا ہے۔ تاہم باقلاوہ کی تاریخ اس سے کہیں زیادہ پرانی ہے۔

 

تاریخی شواہد کے مطابق خانہ بدوش ترک توے کے اوپر پکائی گئی پتلی چپاتیوں کو روٹی کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ آج بھی ترکی کے متعدد علاقوں میں گھر کی روٹی کے نام سے تووں کے اوپر چپاتیاں بنائی جاتی ہیں۔ یوں تو خانہ بدوش ترک ان پتلی اور بڑی بڑی چپاتیوں کو بنیادی خوراک کے طور پر  استعمال کرتے ہی تھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان باریک چپاتیوں کو تہ در تہ  شکل میں اور ہر تہ میں ملائی اور شہد  جیسے اجزاء  شامل کر کے پکانے کے بعد بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ میٹھا بنانے کے اس انداز کو باقلاوہ کی جڑ بنیاد قبول کیا جاتا ہے۔

 

یورپی یونین نے بھی 8 اگست 2013 کو اسے ایک ٹرکش ڈیلائٹ کے طور پر رجسٹر کیا ۔ موجودہ دور میں یوں تو باقلاوہ ترکی بھر میں بنایا جاتا ہے لیکن ضلع غازی آنتیپ خاص طور پر باقلاوہ  کی وجہ سے مشہور ہے۔



متعللقہ خبریں