کیا آپ جانتے ہیں۔ 35

کیا آپ جانتے ہیں۔ 35

1473902
کیا آپ جانتے ہیں۔ 35

 

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کا ضلع حطائے یونیسکو کے تخلیق کار شہروں کے نیٹ ورک  میں "خوش خوراک شہر" کے عنوان سے درج ہے۔

آٹھ ہزار سالہ تاریخی  ورثے کے ساتھ ضلع حطائے میں ہر تہذیب  اور دین  کی رنگا رنگی نے اس علاقے سے مخصوص ایک کھانے کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے ۔ تاریخی شاہرائے رشیم پر واقع ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ میزوپوٹیمیا اور مشرق وسطیٰ کی طرف کھلنے والے دروازے کی بھی حیثیت رکھتا ہے۔ ان تمام خصوصیات کی وجہ سے شہر کا کھانے پکانے کا وسیع کلچر ، سینکڑوں سالوں سے استعمال کیا جانے والا باورچی خانے کا سامان اور علاقے کی اپنے سے مخصوص پکوانوں کی تعریفیں نسل در نسل منتقل  ہوتی موجودہ دور تک پہنچی ہیں۔

حطائے بحرِ روم کے موسموں اور سبزیوں ، پھلوں اور جڑی بوٹیوں والا شہر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کا دستر خوان  تازہ سبزیوں، پھلوں، زیتون کے تیل ، دالوں اور  اناج  کے بکثرت استعمال والا خاص بحر روم دستر خوان ہے۔ حطائے کے دستر خوان کو ملک کے دیگر علاقوں سے منفرد کرنے والی خصوصیت مختلف مصالحہ جات کا استعمال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس علاقے کی سیر کرنے والے اس کی تاریخی و قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اس کے دسترخوان کی لذت کو بھی فراموش نہیں کر پاتے۔

2017 کے ماہِ جون میں حطائے نے یونیسکو کی تخلیق کار شہروں کی مطبخ کیٹیگری میں شمولیت کے لئے درخواست دی اور یکم نومبر 2017 سے یہ شہر یونیسکو گاسٹرونومی شہر  کے عنوان کا مالک ہے۔ دوسرے الفاظ میں حطائے اپنے وسیع دستر خوان کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر ایک رجسٹر شدہ شہر ہے۔



متعللقہ خبریں