کیا آپ جانتے ہیں ۔ 20

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 20

1421289
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 20

کیا آپ کو معلوم ہے کہ استنبول کے علاقے ایوب میں ایک معروف فرانسیسی ادیب کے نام پر ایک قہوہ خانہ ہے؟

1850 سے 1923 کے سالوں میں یہاں ایک فرانسیسی ناول نگار پئیر لوٹی رہتا تھا۔ پئیر لوٹی استنبول اور عثمانی تاریخ سے بہت متاثر تھا۔ وہ متعدد دفعہ استنبول آیا اور طویل عرصے تک یہاں قیام پذیر رہا۔ استنبول اپنی دوسری آمد پر وہ اس عورت سے متعارف ہوتا ہے کہ جس کے نام پر بعد ازاں اس نے اپنے اس دور کے عثمانی ترکی کے بیان پر مبنی ناول کا نام رکھا تھا۔ لوٹی کا یہ ناول بہت پسند کیا گیا اور اسی کی وجہ سے اس کی شہرت میں اضافہ ہوا۔

پئیر لوٹی استنبول کے دینی مقامات، قبرستانوں، قدرتی خوبصورتی اور قدیم رہائشی محلّوں والے علاقے ایوب کو بہت پسند کرتا تھا۔

صحابی رسول حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار کی پشت کی طرف ایک پہاڑی کی چوٹی پر ایک قہوہ خانہ ہے۔ پئیر لوٹی ایک تواتر سے اس قہوہ خانے میں آتا اور یہاں وقت گزارتا تھا۔ اس کیفیٹیریا کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں سے پورے خلیج کا منظر ایک خوبصورت پورٹریٹ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ وہ یہاں گھنٹوں بیٹھتا، حقّہ پیتا اور لوگوں کے ساتھ باتیں کرتا تھا۔

آج یہ قہوہ خانہ مقامی و غیر ملکی سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے اور اسے پئیر لوٹی قہوہ خانے کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں