کیا آپ جانتے ہیں ۔ 51

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 51

1324581
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 51

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کا پہلا اور واحد بحری عجائب گھر  استنبول کے علاقے بیشک تاش میں واقع ہے۔

ترکی کے پہلے اور واحد عجائب گھر کا استنبول میں کھولا جانا محض اتفاق نہیں ہے۔ عثمانی بحری بیڑہ 16 ویں صدی سے 19 ویں صدی کے وسط تک ہر سال موسمِ بہار میں بیشک تاش کی بندرگاہ  سے سفر پر روانہ ہوتا تھا۔ عثمانی بحری بیڑے کے دیو ہیکل  گیلی اور بادبانی گیلی جنگ کے لئے روانگی سے قبل بندرگاہ پر لنگر انداز ہوتے اور کچھ دن قیام کرنے کے بعد انہیں تقریبات کے ساتھ روانہ کیا جاتا تھا۔ عثمانی بحریہ میں ایک  رواج کی شکل اختیار کرنے والی ان تقریبات کی وجہ سے بیشک تاش کو بحریہ کی تاریخ میں ایک امتیازی مقام حاصل ہوا۔

16 ویں صدی میں ایک عظیم ترک جہاز ران  بارباروس خیر الدین  پاشا نے بیشک تاش  دیرے سی کے علاقے میں ایک مسجد اور مدرسہ تعمیر کروایا۔  وفات پانے پر انہیں بیشک تاش اسکوائر میں معمار سینان کے تعمیر کردہ مزار میں دفن کیا گیا۔ اس عظیم ترک جہاز ران کے لئے جو احترام محسوس کیا جاتا ہے اس نے جہاز رانوں اور بیشک تاش کے درمیان ایک قلبی رشتہ قائم کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ترکی کا واحد اور پہلا بحری عجائب گھر 1961 سے لے کر اب تک بیشک تاش میں خدمات سرانجام دے رہا ہے اور بحریہ کی تاریخ کے حوالے سے ایک خاص مفہوم کا حامل ہے۔



متعللقہ خبریں