ترک پکوان 50

"عثمانی زردہ"

1324160
ترک پکوان 50

 آ ج ہم آپ  کوعثمانی باورچی خانے سے برقرار ایک روایتی  میٹھے "زردے" کی  ترکیب بتائیں گے جس میں چاول اور زعفران بھی استعمال ہوا۔ یہ  پاکستانی زردے سے ذرا مختلف ہے ۔

   دور عثمانی  میں اس میٹھے کو عام طور پر ختنہ ،شادی بیاہ اور  جنگوں کی کامیابی کے مواقعوں پر پکایا جاتا رہا ہے۔  اس میٹھے میں اس وقت زعفران کا خوب استعمال ہوتا تھا مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  مہنگا ہونے کے باعث اب اسے بنانے میں  ہلدی  استعمال کی جاتی ہے۔

 

  زردہ بنانے کی ترکیب کےلیے اجزا٫ کچھ یوں ہیں۔

1 گلاس پانی

2 لیٹر پانی

نصف کلو گرام شکر یا ڈیڑھ گلاس  شہد

2 چمچ مکئی کا نشاستہ

نصف گلاس عرق گلاب

1 گرام زعفران

نصف چمچ  ہلدی

سجاوٹ کے لیے۔

30 گرام کشمش

30 گرام چلغوزے

 

  سب سے پہلے  زعفران کو رات بھر  عرق گلاب میں بھگو کر   رکھیں۔ اب کشمش کو  بھِ پانی میں بھگو دیں  اس دوران چالوں  کو 2 لیٹر پانی میں  اتنا ابالیں کو وہ نرم ہو جائیں ۔  نشاستے  کو نصف گلاس پانی میں  ملا کر ابلے چاولوں  میں  ڈالیں  اس کے بعد اس میں  شکر یا شہد ،زعفرانی  عرق گلاب اور ہلدی ڈال کر  اسے گاڑھا ہونے تک  دوبارہ پکائیں ۔ جب تیار ہو جائے تو انہیں پیالیوں میں  ڈالیں  اور ٹھنڈا ہونے  کے بعد ان پر کشمش اور چلغوزے رکھ کر تناول کریں

 

 



متعللقہ خبریں