ترک پکوان 42

لال مسور کے مزے دار کوفتے

1292266
ترک پکوان 42

 صدائے ترکی کے اس پروگرام میں ہم آپ کو  ہر ہفتے مزے دار ترک کھانوں کی ترکیب بتاتے ہیں  ۔آٓج ہم لال مسور کے کوفتے بنائیں گے جو کہ گوشت  کا بھی ایک بہترین نعم البدل ہے۔

ترکی میں  دالوں کا استعمال   سلادوں ،سالنوں،شوربہ جات  اور کئی دیگر کھانوں میں بکثرت ہوتاہے۔ ان کوفتوں  کو آپ  بطور لوازمات چائے یا کھانے کے ساتھ تناول فرما سکتے ہیں۔

 کوفتے بنانے کےلیے اجزا کچھ یوں ہیں

ایک گلاس سرخ مسور کی دال

اڑھائی گلاس پانی

ایک پیالی گندم کا دلیہ

تین عدد پیاز

ایک پیالی گھی

ہرا دھنیا  اور تھوڑا سا پودینہ

آٹھ عدد  ہری پیاز

تین کھانے کے چمچ ٹماٹر پیسٹ

نصف چائے کا چمچ کالی مرچ  ، سرخ مرچ اور نمک حسب ِ ذائقہ

 

اگر آپ  نے سامان تیار کر لیا ہے تو  لال مسور کے کوفتے تیار کرتے ہیں۔ایک دیگچی میں اڑھائی گلاس پانی میں مسور کی دال ڈال کر 20 منٹ تک اُبالیں۔اس کے بعد دال میں ایک گلاس پانی میں مسور کی دال ڈال کر 20 منٹ تک ابالیں۔اس کے بعد دال میں ایک پیالی گندم کا دلیہ ڈال کر چمچ سے اچھی طرح مکس کر لیں۔ اور ڈھکن سے ڈھانپ کر 15 منٹ تک انتظار کریں۔اس دوران ایک دوسری دیگچی میں ایک گلاس گھی میں ایک عدد پیاز کو باریک کاٹ کر  تقریباً دس منٹ تک بھونیں۔اس اس میں نمک، مرچ، ٹماٹر پیسٹ شامل کریں اور باریک کاٹا گیا  دھنیا ، پودینہ  اور ہرا دھنیہ ڈال کر  اچھی طرح  چمچ ہلا لیں۔ایک پلیٹ میں سجاتے ہوئے ان پر دھنیے کے پتے رکھ دیں۔ اور اس طرح پیش کریں۔

 

 



متعللقہ خبریں