پاکستان ڈائری - 40

اس وقت ملک کے بالائی علاقے اور کراچی بارشوں کی لپیٹ میں ہیں ۔اسلام آباد میں اس ہفتے شدید ژالہ باری ہوئی جس کے باعث معتدد درخت اکھڑ گئے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا

1281264
پاکستان ڈائری - 40

پاکستان ڈائری - 40

ملک اس وقت طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں   ویسے تو برسات کا موسم جولائی اور اگست ہوتا ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اسکا دورانیہ ستمبر اکتوبر تک پھیل گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بارش کی مزید  پیشگوئی کی ہے۔اس وقت ملک کے بالائی علاقے اور کراچی بارشوں کی لپیٹ میں ہیں ۔اسلام آباد میں اس ہفتے شدید ژالہ باری ہوئی جس کے باعث معتدد درخت اکھڑ گئے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔

حالیہ بارشوں کے بعد ہلکی سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔مسلسل بارش، طوفان، آندھی، بجلی کے چمکنے کے دوران کچھ احتیاطی تدابیر اپنا کر بہت سے حادثات کو ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔ موسم کے حوالے سے آگاہ رہیں۔ریڈیو ،ٹی وی ،محکمہ موسمیات کی ویب پر موسم کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں ۔اسکے ساتھ ساتھ موبائل میں گوگل ویدر ایپ آپ کو موسم کی مکمل خبر دیتی ہے۔  اگر آپ نشیبی علاقے میں ہیں توقیمتی سامان کو دوسری منزل پر شفٹ کرلیں۔اگر سیلاب یا طغیانی آنے کا امکان ہے تو نقل مکانی کریں موسم ٹھیک ہونے پر واپس لوٹ آئِیں۔

بجلی کے آلات  تاروں اور کھبموں سے دور رہیں ۔کراچی کی حالیہ بارشوں میں متعدد  افراد کھبموں میں موجود کرنٹ کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔اس لئے موسم برسات میں غیر ضروری باہر نہ جائیں اور کھبموں تاروں سے دور رہیں ۔

دوران بارش کسی بھی بجلی کی چیز کو ننگے پاوں یا گیلے ہاتھ نا لگالیں۔غیر ضروری بجلی کے آلات کو بند کردیں۔اگر بارش کے باعث کوئی بجلی کی تار یا چیز خراب ہوجائے تو خود ٹھیک کرنے سے پرہیز کریں اور الیکٹریشن ہو کو بلائِیں ۔اگر گھر میں پانی داخل ہوجائے تو گیس اور بجلی کے مین سوئچ بند کردیں۔

بہت سے افراد اس لئے بھی حادثات کا شکار  بنتے ہیں کہ چھت مضبوط اور پائیدار نہیں ہوتی ۔اس لئے مضبوط چھت بنائیں تاکہ وہ بارش کے دوران بیٹھ نہ جائے ۔بارشوں سے پہلے گھر میں چھت یا دیواروں کی لیکج کو چیک کروالیں۔

گھر میں موجود ڈرینج سسٹم اور گٹر بھی چیک کروائیں اگر کوئی بلاک ہے تو پلمبر اس کو کھول دے گا اوربارش میں نکاسی آب میں آسانی رہے گی۔اگر نالیاں بند ہوگی تو بارش کے دوران گھر پانی سے بھر جائے گا۔بچوں پر خاص نظر رکھیں اور انہیں برسات میں ندی نالوں میں نہانے سے منع کریں۔سائن بورڈز سے دور رہیں ۔

اگر محکمہ موسمیات طوفانی بارش کی پیشنگوئی کرے تو مناسب خوراک،اشیاء خوردونوش ادویات اور پینے کے صاف پانی کا بھی ذخیرہ کرلیں تاکہ طوفان میں باہر نہ جانا پڑے ۔برسات کے دوران لائٹ بھی چلی جاتی ہے تو گھر میں ٹارچ سیل بیٹری اور موم بتیاں بھی لازمی ہونی چاہیں۔اس کے ساتھ یو پی ایس کی سروس کروانی چاہیے ۔برسات میں کیڑوں کی بھی بہتات ہوجاتی ہے ان سے بچنے کے لئے ریپلنٹ کا ستعمال کیا جائے اور اسپرے کیا جائے۔اگر پانی گھر یہ دفتر میں ریلے کی شکل میں داخل ہوجایئے تو پہلے اپنی جان کی حفاظت کریں اور خود کو محفوظ مقام پر منتقل کریں۔باہر کسی بھی بجلی کے پول اور سائن بورڈ سے دوررہیں۔ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اداروں کو مدد کے لئے فون کریں۔غیر ضروری بیل نہ بجائیں۔شیشے اور کھڑکیوں سے دور رہیں ۔

دوران بارش ڈرائیونگ سے گریز کریں اگر ڈارئیونگ کرنا ناگزیر ہو تو نشیبی علاقوں میں گاڑی لیے جانے سے پرہیز کریں۔اپنے گھر والوں کو اپنے روٹ سے آگاہ کردیں۔ہیڈ لائٹس آن رکھیں۔کسی بھی ندی نالے کو کراس کرنے سے گریز کریں کیونکہ پانی کی رفتار گاڑی کو بہا لے کر جاسکتی ہے۔

برسات میں خاص طور پر ہیضہ نزلہ زکام اسہال عام ہوجاتا ہے جس سے بچنے کا واحد حل حفظان صحت کے اصولوں پر کاربند رہنا ہے۔برسات کے پکوان گھر پر بنائیں انجوائے کریں زرا سی احتیاط ہمیں زحمت سے جاسکتی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں