ترک پکوان 39

"مزےدار چرکسی مرغ"

1279504
ترک پکوان 39

 ترک کھانوں کا شمار دنیا کے چند بہترین   باورچی خانوں میں ہوتا ہے جس میں وسطی ایشیا اور بلقانی کھانوں کا رنگ بھی جھلکتا ہے۔  دور عثمانی   کی  مشرق وسطی اور بلقانی ممالک تک وسعت نے  ان کھانوں کو مزید  چار چاند   لگا دیئے ۔ ترک کھانے اپنے اجزائے ترکیبی اور  پکانے کے طریقے سے بھی کافی مقبول ہیں۔ آج ہم  آپ کو   چرکسی مرغ بنانےکی ترکیب بتائیں  گے  جو  کہ قفقاز   کے علاقے کا مشہور کھانا ہے  جسے ٹھنڈا  اور  بطور لوازمات  کھایا جاتا ہے۔

 

 مرغ ابالنے کےلیے   اجزا کچھ یوں ہیں:

1 عددمرغ

1 عدد پیاز

1 عدد گاجر

5 تا 6  عدد ڈالیں ہرا دھنیا

 نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ

چرکسی مرغ بنانے کےلیے :

250 گرام  اخروٹ کی گری

4 تا 5 عدد  باسی ڈبل روٹی  کے ٹکڑے

2 عدد لہسن  کے ٹکڑے

1 چمچ پسی سرخ پرچ

2 عدد گلاس مرغی کی یخنی
  سب سے پہلے پیاز،گاجر،دھنیا،نمک اور کالی مرچ  ملےپانی میں   مرغ کو   گلنے تک ابالیں۔ بعد ازاں مرغ کو نکال کر رکھ لیں اور جب ٹھنڈی ہو جائے تو اس کی کھال  اور ہڈیاں الگ  کرتےہوئے گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں ۔اس دوران اخروٹ کی گریوں  کو اچھی طرح کوٹ  لیں ۔اب باسی ڈبل روٹی   کو مرغی کی یخنی   میں بھگو   نے کے بعد  نچوڑ لیں اور ان میں اخروٹ ملا لیں  اور اتنا  ہلائیں  کہ  ان کا ملیدہ بن جائے۔ اب اس میں پسے ہوا لہسن اور نمک  ڈالیں  اور   سوا گلاس   نیم گرم مرغی کی یخنی   ڈال کر  اچھی طرح ملا لیں۔ اب ایک پلیٹ میں گوشت کے ٹکڑے  رکھ کر  اُن پر یہ آمیزہ ڈال کر ملا لیجیئے اور اس پر پسی سرخ مرچ ڈال  کر تناول فرمائیں

 

 آج ہم نے آپ کو چرکسی مرغ بنانے کی ترکیب بتائی ۔امید ہے پسند آئی ہوگی ۔

 آئندہ  ہفتے  کسی  اور مزے دار ترکیب کے ساتھ حاضر ہونگے۔

تب تک کےلیے اجازت

 

 



متعللقہ خبریں