ترک پکوان 38

"مزے دار ہانڈی سبزی گوشت"

1274532
ترک پکوان 38

صدائے ترکی  کے اس پروگرام میں آپ کا خیر مقدم ہے ۔

 اس بار ہم آپ کو ہانڈی گوشت بنانے کی ترکیب بتائیں گے جو کہ   مختلف سبزیوں اور گوشت سے  تیار  کیا جاتا ہے۔ 

دراصل ترکی میں اس ہانڈی کو روایتی طور پر   تندور میں  دے کر   پکایا جاتا ہے مگر اسے گھر میں چولہے پر بھی بنایا جا سکتاہے۔ مٹی کی  ہانڈیوں میں بنے کھانے خوش ذائقہ  اور ٹھنڈا ہونے میں وقت بھی لیتے ہیں۔

 

 ہانڈی گوشت  کےلیے اجزا کچھ یوں ہیں:

700 گرام چھوٹا گوشت

2 عدد درمیانی پیاز

4 عدد ہری مرچیں

4 عدد ٹماٹر

2 عدد بینگن

3 عدد درمیانے آلو

1 عدد گاجر

1 عدد ترئی

1 کھانے کا چمچ ٹماٹو پیسٹ

3 عدد لہسن کے ٹکڑے

1 چھوٹا چمچ   اجوائن

نمک اور سیاہ پسی مرچ حسب ذائقہ

نصف گلاس زیتون کا تیل

ہانڈی   کےاندر کسی  برش کی مدد سے  تیل لگائیں  اور اگر چاہیں تو لہسن  بھی اس میں   رگڑ سکتےہیں  ۔اب ہانڈی میں گوشت کی بوٹیاں ڈالیں  ،پیاز کو  گول گول کاٹ کر بوٹیوں پر رکھ دیں  اب ان پر ہری مرچیں  ،بینگن ،ترئی اور آلو کاٹ کر   پھیلادیں۔  اب  ان پر ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں   ،ٹماٹو پیسٹ کو پانی میں ملا   کر   ہانڈی میں پھیلا دیں  اور اب نمک  ،کالی مرچ اور اجوائن اور تیل ڈالر کر اسے اچھی طرح ملائیں  اور  ہانڈی کا منہ بن کرتےہوئے اسے ہلکی آنچ پر ڈیڑھ گھنٹے تک پکنے دیں   لیجیئے ہانڈی گوشت تیار ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں