ترک پکوان36

"مزےدار چرواہی قورمہ"

1266414
ترک پکوان36

صدائے ترکی کے  اس پروگرام میں ہم  آپ کو ترک روایتی کھانوں کی آسان  اور مزے دار ترکیبیں بتا تے ہیں۔

 آج ہم  آپ کوترکی کے تقریباً ہر علاقے  میں  گوشت سے بنائے جانے والے ایک    "چرواہی قورمے"   کی ترکیب بتائیں  گے   جو کہ آسان بھی ہے اور  ذائقے دار بھی ۔

 روایت کے مطابق  یہ دیہاتی  چرواہوں کی بہت ہی آسان  ترکیب ہے  جس میں ٹماٹروں اور مرچوں کا خوب استعمال ہوتا ہے۔

  چرواہی قورمہ بنانے کی ترکیب کچھ اس طرح سے ہے ۔

1 کھانے کا چمچ مکھن

1 کھانے کا چمچ تیل

750 گرام چھوٹا گوشت

15 تا 20 عدد چھوٹی پیاز

4 تا 5 عدد  لہسن

4 تا 5 عدد  ہری مرچیں  تیز

نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ

3 عدد ٹماٹر

1 عدد گلاس گوشت کی یخنی

 1 عدد پیاز کا رس

30 ملی لیٹر  سیب کا سرکہ

گوشت کو  ایک   برتن میں ڈالیں اور   اس پر پیاز کا رس  ، سرکہ ،نمک اور سیاہ مرچ ڈال کر  20 منٹ تک  فریج میں رکھیں۔ اس دوران  تیل  اور مکھن کو  گرم   کرتےہوئے اس گوشت کو  15 منٹ تک درمیانی آنچ پر   بھونیں ،اب اس میں  چھوٹی پیاز اور لہسن   ڈال کر  مزید 5 منٹ تک پکائیں۔ پھر اس میں   کٹی  ہوئی مرچیں اور ٹماٹر  ڈال کر مزید  بھونیں   اب اس میں  یخنی   ڈال کر   چولہے کی آنچ دھیمی  کرتےہوئے 40 منٹ تک  پکنے کےلیے چھوڑ دیں  اور اتارنے کے بعد   اب اس پر ہرا  دھنیا ڈال کر  تناول فرمائیں



متعللقہ خبریں