ترک پکوان 31

شربت گلاب

1246926
ترک پکوان  31

کیا آپ آئس کریم سے ملتا جلتا  سوربے جانتے ہیں   جسے گرمیوں میں  خاصا شوق سے کھایا جاتاہے۔ انگریزی اور فرانسیسی  زبانوں میں اسے sorbet  اور اطالوی میں sorbetto جبکہ   ترکی  ،عربی  ،فارسی  اور اردو زبانوں میں شربت  کہا جاتا ہے جسے بالخصوص  جڑی بوٹیوں ،پھولوں اور پھلوں کے عرق  اور  شکر سے تیار کیا جاتا  ہے ۔

 شربت بنانے کا آغاز  ترکی میں 16 ویں صدی میں ہوا   جسے 17 ویں صدی میں کافی رغبت حاصل ہوئی  اور  اسے حتی برطانیہ  برآمد بھی کیا جانے لگا۔ اسی صدی   کے  دوران  اٹلی میں    گاڑھے شربت      سے  پھلوں   والی آئس کریم بنانےکا رواج ہوا  ۔ انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں تاحال sorbet     کو پھلوں والی آئس کریم کے طور پر پیش کیا جاتاہے۔

 آج ہم آپ کو  شربت گلاب  بنانے کی  ترکیب بتائیں   گے۔

 

 شربت گلاب کےلیے ضروری اجزا٫ کچھ اس طرح سے ہیں۔

50 گرام  خوشبودار  گلاب کی پتیاں

 ایک چوتھائی کپ  لیموں کا رس

1 گلاس شکر

5 پانی کے گلاس

 سب سے پہلے گلاب کی پتیوں میں سفید حصے  کو  قینچی کی مدد سے کاٹیں اور انہیں ایک شیشیے کے برتن میں  رکھتے ہوئے  لیموں کا رس ڈالیں  اور انہیں اپنے ہاتھوں سے اچھی طرح ملنے کے بعد  نصف گھنٹے تک چھوڑ دیں۔ اب ایک پتیلی میں پانی اور شکر کو ابالیں  اور  نیم گرم  ہونے تک چھوڑ دیں ۔ اب اس نیم گرم آمیزے میں  گلاب کی پتیاں  ڈالیں اور  اسے 10 منٹ تک فریج میں  رکھ دیں  بعد ازاں اسے چھان کر نوش فرمائیں ۔

لیجیئے شربت گلاب حاضر ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں