ترک پکوان30

امام با یلدی

1240097
ترک پکوان30

ترک باورچی خانے  میں  بینگن کا استعمال خوب ہوتا ہے۔ اس سبزی کا آبائی وطن  ویسے تو ہندوستان ہے  مگر   اسے ترک باورچی خانے نے   انفرادی خصوصیت کا حامل بنا دیا ہے۔  ترکی میں بینگن سے بنائے کھانوں کی لا تعداد ترکیبیں آپ کو ملیں گی  جن میں سلادوں  سے لے کر  کبابوں تک پر قسم کے کھانے موجود ہیں۔ آج ہم آپ  کو ایک ایسے ہی کھانے کی ترکیب بتائیں گے جو کہ بغیر گوشت کے بنتا ہے اور جسے  ٹھنڈا کھایا جاتا ہے۔

 اس  کا نام" امام با  یلدی "ہے    جسے موسم گرما میں   کافی ذوق و شوق سے  کھایا جاتا ہے۔

 اس کھانے  کا نام کافی دلچسپ  اور انوکھا بھی ہے جو کہ ایک روایت کے مطابق امام صاحب      کو یہ پکوان  کافی پسند آیا تھا جہاں سے  اس کا نام امام با یلدی پڑ گیا ۔

 

  ترکیب کےلیے ضروری اشیا کچھ  یوں ہیں:

4 عدد لمبے بینگن

2 عدد گلاس زیتون کا تیل

 2 عدد درمیانی پیاز

12 عدد لہسن  کے ٹکڑے

3 عدد   ہری مرچ

3 عدد ٹماٹر

3 چٹکی نمک

3 چٹکی پسی کالی  مرچ

1 چمچ شکر

 نصف گٹھی ہرا دھنیا

 1 چمچ زیتون کا تیل

 

  سب سے پہلے بینگنوں کو دھو کر انہیں  اوپر سے نیچے تک    چھیل لیں ۔ اب ان بینگنوں کو  گرم  تیل میں  نرم ہونے تک تلیں   ،جب یہ تل جائیں تو انہیں      ایک اخبار پر اتار لیں تا کہ یہ بینگن باقی بچے تیل سے خشک ہو جائیں ۔

  اب پیاز کو   گول گول   جبکہ لہسن  اور مرچوں کو چھوٹا چھوٹا  کاٹ لیں  اور 1 چمچ   زیتون کے تیل میں انہیں    فرائی پین میں  چند منٹ کےلیے بھون لیں۔ اب   ان میں  کٹےہوئے اور بیج نکالےہوئے  ٹماٹروں کو ڈال لیں  اور جب یہ نرم پڑ جائیں تو ان  میں نمک ،کالی مرچ    ہرادھنیا اور شکر ڈالر کر چولہا بند کردیں ۔

 اب تلے بینگنوں کو ایک پتیلے میں  باری باری رکھیں اور انہیں ایک چھری کی مدد سے بیچ میں   چیرا لگاتےہوئے  انہیں ایک چمچ کی مدد سے  کھولیں اور ان میں اب یہ آمیزہ  بھر دیں   اور   فرائی  پین میں جو باقی بچا  مصالحہ ہے اسے ان  بینگنوں پر چھڑکنے کے بعد  زیتون کا تیل  ڈالیں  اور ڈھکن بند کرتےہوئے 20 تا 25 منٹ تک پکائیں جب یہ پک جائے اس کے بعد چولہے پر سے اتار لیں اور ٹھنڈان ہونے کے بعد تناول فرمائیں ۔

 

 



متعللقہ خبریں