ترک پکوان 26

بلغوری شوربہ

1228075
ترک پکوان 26

 اس پروگرام میں ہم آپ کو ہر ہفتے ایک مزےدار ترک کھانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔ 

ترکی میں  شوربہ جات   کیانفرادیت اپنی جگہ مقدم ہے ۔ہر گھر میں  شوربہ ضرور بنتا ہے جس کا استعمال  علاقائی روایات کے طور صبح ،دوپہر اور شام کو  کیا جاتا ہے۔

  ترکی میں  شوربہ جات کی مختلف اقسام بھی  پائی جاتی ہیں۔ آج ہم آپ کو  بلغور شوربہ بنانے  کی ترکیب بتائیں گے جس کا بنانا آسان   بھی اور  یہ خوش ذائقہ بھی ہے۔

  Geçiş

ترکیب کےلیے 

2 عدد پیاز

250 گرام قیمہ

1 چمچ مکھن

1 چمچ    مرچوں کا معجون

  1. گلاس بلغور
  2. 6 گلاس گوشت کی یخنی
  3. 1 گلاس ابلے ہوئے  چنے
  4. 1 عدد موسمی کا چھلکا کدو کش کیاہوا۔
  5.  نصف گلاس  موسمی کا رس
  6.  نمک اور سیاہ مرچ

 

Geçiş

 بلغوری شوربہ بنانے کےلیے  سبس ے پہلے پیاز کو باریک باریک کتر لیں اور مکھن میں    بھونیں۔ بعد ازاں اس میں   مرچوں کا معجون  اور قیمہ ملا کر 5 منٹ تک پکائیں ۔جب قیمے کا رنگ بھنا ہوا ہو جائے تو اس میں چنے ،موسمی کا رس  اور موسمی کا چھلکا  اور بلغور ڈالیں  اور گوشت کی یخنی شامل کرتےہوئے  پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔ جب یہ ابل جائے تو اس میں نمک اور کالی مرچ  چھڑک دیں ۔ اگر چاہیں تو   اس پر کٹا ہوا پودینہ  بھی ڈال سکتے ہیں۔

مزے دار بلغوری شوربہ تیار ہے ۔

آج ہم نے آپ کو بلغوری شوربہ بنانے کی ترکیب بتائی۔

آئندہ ہفتے کسی اور مزے دار  ترکیب کے ساتھ  حاضر ہونگے۔

 تب تک کےلیے اجازت

اللہ حافظ ۔۔

 



متعللقہ خبریں