ترک پکوان 25

ترک "متنجن"

1224338
ترک پکوان 25

 ترکوں نے وسطی ایشیا سے  اناطولیہ نقل مکانی کرنےکے بعد  یہاں سلجوکی  اور عثمانی  تہذیب و تمدن کی بھی داغ بیل ڈالی    جس  کا اثر  کھانوں میں بھی نظر آیا ۔ اناطولیہ کیم زر خیز  سر زمین   کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ ترک  کھانوں کو دنیا بھر میں شہرت نصیب ہوئی۔ آج  دنیا کے ہر خطے میں  عثمانی ترک کھانوںکا ڈنکا بج رہا  ہے ۔آج کے اس پروگرام میں ہم آپ کو"  متنجن" بنانے کی ترکیب بتائیں گے  گو پاکستان میں بھی متنجن بنایا جاتا ہے   جس میں  چاول استعمال ہوتے ہیں لیکن  آج   ترک متنجن کا ذکر کریں گے جو کہ    ایک کھٹا میٹھا    خشک میوہ جات  اور گوشت سے سجا سالن ہوتا ہے ۔

Geçiş

  800 گرام  چھوٹا گوشت

100 گرام چھوٹی کتری ہوئی پیاز

50 گرام  چھلکے اتارے ہوئے بادام

50 گرام خشک خوبانی

50 گرام خشک انجیر

50 گرام خشک آلو بخارے

2  کھانے کے چمچ مکھن

2 کھانے کے چمچ  شہد

نمک

2 گلاس نیم گرم پانی

2 چھوٹے چمچ انار دانہ پساہوا

 GEÇİŞ

 سب سے پہلے   ایک پتیلی میں مکھن  کو گرم کرلیں ،اب اس میں گوشت ڈالر اتنا بھونیں کہ اس کا پانی  خشک ہو جائے۔ اب اس میں پیاز ڈال کر 2 تا3 منٹ تک بھونیں ،نیم گرم پانی  استعمال کریںا ور ہلکی آنچ پر  45 منٹ تک پکنے کےلیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد  اس میں   آلو بخارے،شہد  اور نمک ڈالر مزید 5 منٹ تک پکائیں۔

 ایک دوسرے  پتیلے میں اب    بادام  اور چھوٹی چھوٹی کتری ہوئی انجیر  اور خوبانیو ں کو  بھونیں  اور انہیں  سالن پر  ڈال دیں  اور چند منٹ تک مزید پکنے دیں ۔ لیجیئے سالن تیار ہے   پلیٹوں میں  اوپر دھنیا ڈال کر  تناول فرمائیں


ٹیگز: #متنجن , #ترک

متعللقہ خبریں