کیا آپ جانتے ہیں ۔ 23

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 23

1213619
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 23

Bunları Biliyor Musunuz 23

کیا آپ جانتے ہیں

پروگرام " کیا آپ جانتے ہیں" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

سامعین کیا آپ جانتے ہیں کہ ترکی کا پہلا بحری عجائب گھر 1897 میں بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسن حُسنو پاشا  کے حکم سے استنبول  کے علاقےقاسم پاشا میں قائم کیا گیا۔1914 میں جمال پاشا  بحریہ کے کمانڈر بنے اور عجائب گھر  کی سائنسی حوالے سے تشکیل نو کے لئے لیفٹیننٹ' رسام علی سامی  بویار'  کو عجائب گھر کا منیجر متعین کیا۔ بویار نے بحری جہازوں کے مکمل اور نصف ماڈل تیار کرنے کے لئے ورکشاپیں قائم کر کے عجائب گھر کی توسیع  میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری عالمی جنگ کے دور میں یہاں کے تاریخی نوادرات کو حفاظت کے نقطہ نظر کے تحت انا طولیہ منتقل کر دیا گیا اور جنگ کے خاتمے کے بعد دوبارہ عجائب گھر لایا گیا۔ یہ عجائب گھر 1949 میں دولما باہچے کے سوشل کمپلیکس میں اور وہاں سے اس وقت موجودہ جگہ یعنی بیشک تاش میں منتقل کیا گیا۔

عجائب گھر میں، جہازوں کے ماڈل، پرچم، نیول یونیفارم، دستی خط کے نمونے، نقشے، مختلف طرح کے اسلحے  اور بحریہ سے متعلق بہت سے تاریخی آثار کو نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں