کیا آپ جانتے ہیں ۔ 18

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 18

1193323
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 18

پروگرام " کیا آپ جانتے ہیں" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر سال 5 لاکھ سے زائد سیاح ٹرائے کے تاریخی شہر کو دیکھنے آتے ہیں؟

ترکی کے ضلع چناق قلعے میں واقع ٹرائے دنیا کے معروف ترین تاریخی شہروں میں سے ایک ہے۔ ٹرائے میں دکھائی دینے والی  تہذیبی آثار کی 9 تہیں  بلا تعطل 3 ہزار سال سے طویل دور  کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ علاقہ  اناطولین، ایجئین اور بالقانی تہذبیوں کا گہوارہ رہا۔ ٹرائے میں  اوّلین آبادی کے آثار 3000 سے 2500 قبل مسیح  اور ابتدائی کانسی کے دور سے متعلق ہیں۔ ٹرائے میں اس کے بعد کے ادوار میں مستقل تہذیبیں بنتی اور ختم ہوتی رہیں اور سب سے آخری تہذیبی آثار 85 قبل مسیح سے 8 عیسوی میں عہد روما کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے  یہاں حکمران تہذیبیں دیگر علاقوں کے ساتھ تجارتی و ثقافتی روابط کے حوالے سے ہمیشہ نہایت اہم کردار کی حامل رہی ہیں۔ یہ اہم شہر تہذیبی آثار کی ان بلا تعطل تہوں کی وجہ سے یورپ اور بحیرہ ایجئین کے علاقے کے لئے ایک حوالے کی حیثیت رکھتا ہے۔

ٹرائے میں  سب سے پہلے 1871 میں ہینرک شلیمین نے کھدائی کا کام شروع کروایا اور یہ کھدائی اس شاندار آرکیالوجک شہر میں ابھی تک جاری ہے۔

ٹرائے کو 1998 میں یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں