ترک پکوان 17

تندوری کھیر (ستلج)

1191872
ترک پکوان  17

 صدائے ترکی کے  اس پروگرام میں  آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں  جس میں  ہم آپ کو ترک پکوانوں   سے تعارف اور ان کی آسان ترکیبیں بھی بتاتے ہیں

 

 دودھ سے بنے میٹھے ترک  باورچی خانےکی جان ہیں جنہیں بنانا آسان بھی ہے اور یہ زود ہضم اور  غذائیت سے بھرپور بھی ہوتےہیں۔ بالخصوص   شام کے کھانے کے بعد منہ  کا ذائقہ بدلنے کےلیے  دور عثمانی سے  اب تک دودھ سے بنے میٹھوں  کو  کھانے کا رواج چلا آر ہا ہے ۔آج  ہم آُ کو تندوری کھیر جسے ترکی زبان میں  ستلج کہا جاتا ہے  بنانےکی ترکیب سکھائیں گے۔

 

ستلج بنانے کی ترکیب کچھ اس طرح سے ہے

 نصف  گلاس چاول

ڈیڑھ گلاس  پانی

5 گلاس دودھ

3 کھانے کے چمچ چاول کا آٹا

1 کھانے کا چمچ نشاستہ

1 چھوٹا پیکٹ ونیلا پاوڈر

 1+1/3    گلاس شکر

 

  تندوری کھیر  بنانے کےلیے  سب سے پہلے چاولوں  کو دھو کر  ایک پتیلے میں ڈالیں    ۔ پھر اس میں ڈیڑھ گلاس  ٹھنڈا پانی  ڈال کر  چاولوں کو  اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔

اس دوران    ایک دیگر پتیلے میں چاول کا آٹا ، نشاستہ،ونیلا اور شکر   کو ملائیں  اور پھر اس میں  دودھ ڈال کر آہستہ آہستہ  گاڑھا ہونے تک چمچ ہلائیں۔ اب اس پتیلے کو چولہے سے ہٹائیں   اور  دو منٹ تک مسلسل چمچ ہلاتے رہیں۔  بعد ازاں ،  اس میں  ابلے ہوئے چاولوں  کو ڈالیں   اور پکائیں ۔  اب ستلج کو  پیالیوں میں ڈالیں  اور   اوون  کی طشتری میں رکھیں اور اس  طشتری  میں  اتنا پانی بھی ڈالیں  کہ  وہ پیالیوں کی نصف سطح تک پہنچ جائے۔  اب ان  پیالیوں کو  15 تا 20 منٹ تک 200 ڈگری سینٹی گریڈ     کی تپش پر پکائیں ۔ اس  کے  بعد انہیں نکال لیں اور ٹھنڈا  ہونے   کے بعد  تناول فرمائیں

 

آج ہم نے آ پ کو  تندوری کھیر  یعنی ستلج بنانے  کی ترکیب بتائی  ۔آئندہ ہفتے کسی اور مزیدار ترکیب کے ساتھ حاضر ہونگے


ٹیگز: #ستلج

متعللقہ خبریں