ترک پکوان14

"ترک منتی "جو نہ کھائے وہ پچھتائے

1184152
ترک پکوان14

ترک پکوان  نامی پروگرام میں آپ کا خیر مقدم ہے  جس میں آج ہم ایک ایسے کھانے کی ترکیب بتائیں گے  جسے  پورے ایشیا میں کھایا جاتا ہے ۔اس کھانے کا نام  ترکی زبان میں "منتی "ہے   جس کی تیاری میں  قیمے اور آٹے کا استعما ل کیا جاتا ہے ۔ اس کھانےکو ہر ملک کا  اپنے طریقے سے  ابال کر   بھاپ میں یا  پھر تل کر     بنانے کا رواج ہے ۔ وسطی ایشیا سے اناطولیہ  نقل مکانی کرنے والے ترکوں    کی اس ایجاد کا طریقہ  وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل  ہوتا رہا  ۔ترکی میں بنائی جانے والی منتی  وسطی ایشیائی ریاستوں کے مقابلے میں ذرا چھوٹی ہوتی ہے  ۔،اس بارے میں ایک روایت بھی ہے کہ  ایک کھانے کے چمچ میں اگر 40 عدد منتی   جمع کی جائے تو وہ مہارت سمجھی جاتی ہے۔

 منتی بنانے کی ترکیب کچھ یوں  ہے

 3 گلاس آٹا 

1 گلاس نیم گرم پانی

1 عدد انڈہ

1 چٹکی نمک

300 گرام  قیمہ

1 عدد کتری ہوئی چھوٹی پیاز

نصف چمچ سیاہ مرچ

نصف چمچ نمک

2 کھانے    کے چمچ ٹماٹو پیسٹ

2 کھانے کے چمچ مکھن

دہی

2 عدد لہسن

خشک پودینہ

سرخ مرچ

 

 سب سے پہلے   آٹے،پانی ،انڈے اور نمک کو ایک  برتن میں ڈال کر گوندھ لیں اور اسے نصف گھنٹے تک     انتطار کریں ۔اس دوران   بھرائی کےلیے  قیمے،پیاز،نمک اور سیاہ مرچ  کو   ملا  کر رکھ لیں۔ اب خمیرے کو   دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد    بیلن سے پتلا کر دیں اور چھری کی مدد سے اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں ۔ ان ٹکڑوں میں اب    چٹکی بھر قیمہ بھریں اور اس کا منہ بند کر دیں ۔

ایک پتیلے میں اب  10 گلاس پانی  اور نمک شامل  کرتےہوئے ابا لیں  اور اس منتی کو اب اس میں  7 تا 8 منٹ تک ابالیں۔

 سوس بنانےکےلیے ٹماٹو پیسٹ اور مکھن   کو توے پر گرم کریں    ۔   نکالے ہوئے دہی   میں اب لہسن پیس کر ڈالیں   اور ملالیں ۔

اس کے بعد منتی کو ایک پلیٹ میں ڈال کر اس پر  اس بنائے گئے دہی ،سرخ مرچ اور   سوس  کو  پھیلائیں  اور چمچ سے کھائیں ۔

 

آج ہم نے آ پ کو   ترک باورچی خانے   کے  پسندیدہ   پکوانوں میں شمار منتی بنانےکی  ترکیب بتائی ۔

آئندہ ہفتے  کسی اور ترکیب کے ساتھ حاضر ہونگے



متعللقہ خبریں