ترک پکوان12

ترک " قسر" بنانے کا طریقہ

1170246
ترک پکوان12

گندم   اور اس بنی  دیگرغذائی اقسام   کا استعمال  ترکی میں خوب ہوتا ہے ۔ اناطولیہ اور اس کے اطراف میں  گندم  کی پیداوار برکت و عافیت  کی علامت سمجھی جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ گندم ترک معاشرے میں    مخصوص مقام رکھتا ہے جس کی شبیہہات  کو قالینوں ،غالیچوں  ،سرامیک اور لکڑی    کی زیبائشی اشیا٫ پر بھی خوب  کندہ کیا جاتا ہے۔

 گندم کو توڑ کر اسے بلغور کی شکل دی جاتی ہے   جسے حاصل کرنے کےلیے پہلے  گندم کا دانوں  کو دھویا اور خشک کیا جاتا ہے  اس کے بعد اس کے چھلکے اتار کر  اسے چکی میں  بڑے بڑے ٹکڑوں میں  پیسا جاتا ہے۔   بڑے  دانوں کا پلاو جبکہ چھوٹے دانوں  کو  سلاد کے  اوپر اور  کوفتوں  میں   استعمال کیا جاتا ہے۔آج ہم آپ کو  اس  باریک بلغور سے  ایک سلاد بنانا  سکھائیں گے جسے مقامی ترک زبان میں " قسر "کہا جاتا ہے۔

***

قسر بنانے کی ترکیب کچھ یوں ہے

2 عدد گلاس باریک بلغور2 عدد گلاس گرم پانی

1 کھانے کا چمچ ٹماٹو پیسٹ

1 چمچ  لال مرچ  کا معجون

1 تہائی گلاس زیتون کا تیل

1 عدد ٹماٹر چھیلا ہوا

7 تا 8 عد  ہرا پیاز

1 چھوٹی کتری ہوئی پیاز

1 گٹھی ہرا دھنیا  کٹا ہوا

نصف گٹھی  پودینہ کٹا ہوا

1 عدد لیموں کا  عرق

1 چھوٹا چمچ سیاہ مرچ

1 چھوٹا چمچ نمک

9 تا 10 عدد  سلاد کے پتے

  سب سے پہلے  بلغور  کو ایک   برتن میں ڈال کر    اس پر گرم پانی  ڈال دیں  اور  دھک دیں تاکہ وہ  تھوڑا نرم ہو جائے۔ 15  یا 20 منٹ بعد    بلغور  میں  ٹماٹو  اور مرچوں کا پیسٹ ،زیتون کا تیل اور عرق لیموں  ڈال کرملائیں  بعد ازاں اس میں  پیاز، ہری پیاز ،ٹماٹر،دھنیا اور پودینہ نمک اور سیاہ مرچ  شامل کر دیں۔ 

لیجیئے" قسر" تیار ہے 

 سلاد کے پتوں کے ساتھ کھائیے

***



متعللقہ خبریں