ترکی کی سیرو سیاحت - دیار باقر

دیار باقر،  ترکی کے جنوب مشرق میں واقع ایک تاریخی شہر ہے۔ جغرافیائی حیثیت کی بنا پر اسے تاریخ کے مختلف ادوار میں مختلف تہذیبوں کے گہوارے کی حیثیت حاصل رہی ہے

1168046
ترکی کی سیرو سیاحت - دیار باقر

 دیار باقر،  ترکی کے جنوب مشرق میں واقع ایک تاریخی شہر ہے۔ جغرافیائی حیثیت کی بنا پر اسے تاریخ کے مختلف ادوار میں مختلف تہذیبوں کے گہوارے کی حیثیت حاصل رہی ہے۔ آج بھی ان مختلف تہذیبوں کے نشانات دیار باقر  کے گلی کوچوں،  شاہراوں،  مساجد،  کلیسوں  اور پلوں پر  دیکھے جا سکتے ہیں۔  دیاربکر میں ابھی بھی ماضی کے نشانات بڑے واضح ہیں اور ثقافتی اثرات کو نمایاں طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

 

دیار باقر کو  حوریوں، پرسوں، آسوریوں،  سلطنت روم،  بازنطینی سلطنت،  عباسیوں،  سلجوقیوں اور عثمانیوں جیسی 33  مختلف تہذیبوں کے شہر کی حیثیت حاصل رہی ہے۔  براعظم ایشیا کے  میزوپوٹامیہ کی جانب کھلنے والے دروازے کی حیثیت رکھنے والے اس شہر نے ہمیشہ تجارتی  و ثقافتی پل کا کردار ادا کیا ہے۔ شاہراہ ریشم پر واقعہ ہونے کی وجہ سے مشرق کی خوبصورت ترین خانقاہوں کے ساتھ ساتھ اس پورے علاقے میں بڑی تعداد میں ایک سے بڑھ کر ایک پل  تعمیر کیا گیا۔  دیار باقر  کا قلعہ اور ہوسیل باغات اس شہر کے سب سے اہم تاریخی و ثقافتی شاہکار ہیں جن  کی مہک آج بھی واضح طور پر محسوس کیا جاتی ہے۔  یہ قلعہ جس کی تاریخ 7 ہزار قبل تک پھیلی ہوئی ہے مختلف ادوار میں علاقے کی تمام بنیادی ضروریات اور ثقافتی میراث کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

دیار باقر قلعہ  جس کی  فصیلوں  کی طوالت ساڑھے پانچ کلومیٹرہے پر بنے ہوئے دروازوں، کتبوں  اور برجوں  پر موجود نقش نگاری کو آج بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ دو متوازی لائنوں میں  باہر کی جانب کھلنے والے چار دروازوں والی یہ فصیلیں دیوار چین کے بعد دوسری طویل فصیل یا دیوار تصور کی جاتی ہے۔

ہوسیل  باغات دراصل دیار باقر  کی فصیلوں اور دریائے دجلہ کے درمیانی علاقے میں واقع ہیں اور یہ علاقہ ہزاروں سالوں سے زرعی اراضی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔  یہاں پر میزوپوٹامیہ  قدیم ترین غذائی اجناس کے گودام موجود ہیں ۔  دریائے دجلہ کے کنارے واقع یہ  زرعی اراضی بڑی زرخیز تصور کی جاتی ہے اور قدیم دور میں اس پورے علاقے کو غذائی اجناس کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہاں پر تربوز وں کے علاوہ  مختلف اقسام کی سبزیاں اور پھل بڑی تعداد میں پیدا ہوتے ہیں۔

ہوسیل  باغات جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقے میں پرندوں کی سب سے بڑی جنت  تصور کی جاتی ہے اور یہاں پر 180 اقسام کے پرندے پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے پورا علاقہ قدرتی خوبصورتی سے مالامال جنت بینظیر کا منظر پیش کررہا ہوتا ہے۔

 ان خوبصورت  فصیلوں اور باغات کی وجہ سے اس پورے علاقے کو  عالمی میراث کی فہرست میں 14ویں پوزیشن حاصل ہے۔  اس پورے علاقے کوسن  2015 میں یونیسکو کی عالمی میراث کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

دیار باقر  کی سیر کو آنے والے سیاحوں کو ہم دیار باقر  قلعے، ہوسیل  باغات کے علاوہ تاریخی سپاہیلر مارکیٹ،  حسن پاشا خانقاہ،اولو مسجد،  حضرت مریم کلیسے،  کارواں سرائے،  دیار باقر  کے قدیم  مکانات اور میوزیم کو دیکھنے کی تلقین کرتے ہیں۔

یہاں کے مقامی کھانوں میں گندم، قیمہ اور گرم  مصالحہ جات سے بنے ہوئے کھانوں   سے  لطف اندوز ہونا مت بھولیں



متعللقہ خبریں