ترک پکوان 11

ترک روایتی کوفتے

1165886
ترک پکوان 11

ترک  پکوانوں  میں  کوفتوں کو خاصی اہمیت حاصل ہے جسے سبھی ذوق و شوق سے  کھاتے ہیں۔

 مختلف ذرائع  سے معلوم ہوا ہے کہ ترکی میں کوفتے بنانےکے تقریباً 300 طریقے ہیں جنہیں ان کے  علاقوں کے ناموں  سے منسوب کیا جاتا ہے  مثلاً ازمیر کوفتے،تیکیر داع کوفتے ،سیواس کوفتے وغیرہ ۔

اصل میں کوفتوں کی تیاری    معمولی نوعیت کی ہوتی ہے کہ بس قیمے میں  مصالحے ملائے  اور لیجیے کوفتے تیار  مگر    منفرد مصالحوں   کی آمیزش اور بنانے کا طریقہ انہیں   انفرادیت بخشتا ہے ۔

آج ہم آپ کو  ترک کوفتے بنانے کی  آسان ترکیب بتائیں گے۔

****

1 عدد پیاز

2 ٹکڑے باسی ڈبل روٹی  

8 تا10 عدد  ڈال ہرا دھنیا  باریک کٹا ہوا

نصف کلو  قیمہ کم چربی   والا

1 انڈہ

1 چمچ زیتون کا تیل

1 چائے کا چمچ زیرہ پسا ہوا

1 چائے کا چمچ  سیاہ مرچ

نمک حسب ضرورت

***

 

کوفتے بنانے  کےلیے  پہلے باسی ڈبل روٹی کے  نرم حصوں  کو پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں  اور اس کا خمیرہ بنا لیں۔اس کے بعد   پیاز کو  کدو کش  کرلیں     اور اسے ڈبل روٹی ، قیمے، انڈے، دھنیا ، سیاہ مرچ، زیرہ اور نمک ڈال کر  اچھی  طرح سے ملائیں ۔ اس کے بعد  کچھ قیمے کو لے کر  اسے اکڑوٹ جتنا گول کر لیں   اور پھر اسے   دبا ڈالیں    ۔اسی طرح پورے قیمے     کو تیار کر لیں اور  توے  یا کم تیل میں  تلنے کے بعد تناول کریں

***

 



متعللقہ خبریں