ترک پکوان 10

" کشکوl "ایک روایتی ترک میٹھا

1161061
ترک پکوان 10

ترک  کھانوں  میں میٹھے کی جگہ  منفرد ہے ۔ عثمانی محلات اور  عوامی حلقوں میں میٹھا اپنا  ایک الگ مقام رکھتا ہے جن کا استعمال غم  و خوشی    کے مواقعوں   اور مذہبی و  سماجی تقریبات اور دعوتوں  میں ہوتا  ہے ۔ دنیا میں "بقلاوہ "کو ترک مٹھائی کے طور پر  ضرور جانا  جاتا ہے  مگر   ترک  باورچی خانےمیں  دودھ سے بنے میٹھے بھی مشہور ہیں جو کہ  زود ہضم ،صحت  بخش  اور  آسانی سے   تیار ہو جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو   ایک ایسی ہی ترکیب بتائیں گے جو کہ  کشکول کے نام سے جانی جاتی ہے ۔

***

 کشکول کی تیاری کےلیے اشیا ٫ کچھ اس طرح سے ہیں۔

1 لیٹر دودھ

1گلاس شکر

1 گلاس پسے ہوئے بادام

2 کھانے کے چمچ نشاستہ

2 کھانےکے چمچ پسا ہوا ناریل

1 عدد انڈے کی زردی

1 پیکٹ ونیلا  پاوڈر

 اور چند گریاں پستے کی ۔

***

 سب سے پہلے دودھ ،شکر ،انڈے کی زردی  اور پسے ناریل   اور پسے باداموں   کو ایک پتیلے میں ڈال کر  اچھی طرح سے ملا لیجیے  اور  ابلنے تک پکائیے ۔ اس دوران نشاستے   کو 3 چمچم پانی  میں ملا کر پتلا کیجیئے اور اسے ابلتے آمیزے میں چمچ ہلاتےہوئے ملائیے  اور گاڑھا ہونے  تک پکاتے  رہیئے۔

اب اس کشکول  کو پیالیوں میں  ڈال کر ٹھنڈا ہونےکے لیے رکھ دیں   بعد میں اس پر پستے  ڈالر کر  پیش کیجیئے۔

***

 

 



متعللقہ خبریں