کیا آپ جانتے ہیں ۔ 09

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 09

1159103
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 09

پروگرام " کیا آپ جانتے ہیں "کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ سامعین کیا آپ جانتے ہیں کہ آرا گلیر  دنیا کے بہترین فوٹو گرافروں میں سے ایک تھے۔

اس معروف فوٹو گرافر کا انتقال 17 اکتوبر 2018 کو ہوا۔ وہ ترکی میں دستاویزی  فوٹوگرافی کے عالمی شہرت یافتہ نمائندے تھے۔ گلیر ، 1956 میں ٹائم ۔لائف اور 1958 میں   پیرس۔میچ اور در سٹرن جرائد کے مشرق قریب کے فوٹو رپورٹر رہے۔1961 میں برطانیہ سے شائع ہونے والے "فوٹوگرافی کے سالانہ منتخب مجموعے" پر انہیں دنیا کے 7 بہترین فوٹوگرافروں میں ایک قرار دیا گیا۔ اسی سال انہیں امریکی جریدے "فوٹوگرافرز سوسائٹی" کے واحد ترک رکن کے طور پر قبول کیا گیا ۔   1962 میں گلیر کو جرمنی میں بہت کم فوٹوگرافروں کو نصیب ہونے والے "ماسٹر آف  لائیکا" کے خطاب سے نوازا گیا۔ انہوں نے اپنے آرکائیو میں موجود 2 ملین سے زائد تصاویر کے ساتھ اندرون اور بیرون ملک سینکڑوں نمائشوں میں حصہ لیا اور لا تعداد ایوارڈ حاصل کئے۔  آرا گلیر نے فرانس کے معتبر ترین ایوارڈوں میں سے' لیجیون ڈونر" بھی حاصل کیا اور وہ صدارتی  ثقافتی و فنّی  گرینڈ ایوارڈ کے بھی مالک تھے۔

 



متعللقہ خبریں