ترک پکوان 09

سفید لوبیا

1157442
ترک پکوان 09

سفید لوبیا قدیم زمانے سے دنیا کے بیشتر علاقوں میں   کھایا جارہا ہے۔ جنوبی امریکہ سے مشرق بعید تک اور افریقہ سے یورپ تک کے  وسیع علاقوں  میں  یہ ایک مرغوب غذا ہے ۔ترکی میں بھی اسے کافی شوق سے  گوشت کےساتھ پکا کر کھایا جاتاہے ۔ حتی بعض  نے  تو اسے  ترکی کا قومی پکوان بھی اعلان کر دیا ہے۔

 سفید لوبیا  کو  چاولوں اور اچار کے ساتھ کھایا جاتاہے جس کی ترکیب آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

***

 لوبیا بنانے کی ترکیب کےلیے ضروری اشیا کچھ یوں ہیں۔

 2  گلاس سفید لوبیا

1 عدد چھوٹی کتری ہوئی پیاز

2 کھانے کے چمچ ٹماٹو پیسٹ

2 کھانے کے چمچ مکھن

 250 گرام   گوشت  کی چھوٹی بوٹیاں

2 عدد ہری مرچیں

1 چھوٹا چمچ نمک

نصف چمچ سرخ پسی مرچ

6 تا 7 عدد گلاس پانی

***

 سب سے پہلے لوبیا کو  ایک رات کےلیے  پانی میں بھگو کر  رکھیں۔ بعد میں اسے  چھان کر  گرم پانی میں ابال لیں ۔

اس دوران  ایک دیگر پتیلے میں   مکھن پگھلائیں اور    اس میں مرچیں   ، پیاز  اور گوشت ڈال کر بھون لیں اس کے بعد  ٹماٹو پیسٹ ڈالیں اور ملا کر چند منٹ تک مزید بھونیں۔ بعد میں  اس میں  گرم پانی  ڈال لیں  جب یہ پانی ابلنا شروع ہو جائے تو اس میں لوبیا ،نمک اور  لال مرچ ڈال  کر پکنے کےلیے چھوڑ دیں ۔ جب لوبیا اچھی طرح گل جائے تو اسے چولہے سے اتارلیں۔

 لوبیا تیار ہے ،البے چاولوں اور اچار کے ساتھ تناول   فرمائیں۔

 ***

آج ہم نے آپ کو سفید لوبیا بنانے کی ترکیب بتائی ۔

آئندہ ہفتے کسی اور  چٹخارے دار ترکیب کے ساتھ حاضر ہونگے۔

 تب تک کےلیے اجازت

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں