ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 06

ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 06

1142668
ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 06

پروگرام " ترکی کے فلاحی ادارے" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس پروگرام میں ہم دنیا بھر کے متعدد ممالک اور علاقوں میں مختلف سماجی وثقافتی منصوبے مکمل کرنے والے ترکی کے، یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ، بیرون ملک ترک  اور ترک  کمیونٹیوں کی ڈائریٹریٹYTB، ہلالِ احمر اور تیکا  جیسے فلاحی اداروں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ترکی کے فلاحی اداروں  کے نام سے جاری اس پروگرام کے پہلے چار پروگراموں میں ہم نے تیکا کے بارے میں آپ کو معلومات فراہم کی تھیں اور دنیا کے مختلف علاقوں میں اس کی کاروائیوں کے بارے میں مختصر بات کی تھی۔ آج سے ہم اپنے ایک اور دلوں کے درمیان پُل بنانے والے فلاحی ادارے " بیرون ملک ترک  اور ترک  کمیونٹیوں کی ڈائریٹریٹYTB" کے بارے میں بات کریں گے۔

YTBکا قیام 6 اپریل 2010 میں عمل میں آیا۔ اس ادارے کا کام بیرون ملک مقیم ترک شہریوں، ترک اقربا کمیونٹیوں  اور ترکی میں  وظائف پر زیر تعلیم بین الاقوامی طالبعلموں کے بارے میں کاروائیوں کو مربوط و منّظم رکھنا اور اس سلسلے میں کئے جانے والے کاموں  میں توسیع پیدا کرنا ہے۔

خواہ بیرون ملک مقیم ترک ہوں خواہ ترک اقرباء کمیونٹیاں YTB اپنی کاروائیوں سے ان کے ساتھ روابط کو تقویت دے رہا ہے اور سماجی و ثقافتی اعتبار سے زیادہ قریبی تعلقات استوار کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی سے وظائف حاصل کرنے والے طالبعلم دنیا کے چاروں گوشوں میں ہمارے سفیروں کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں