ترکی کے جدید دفاعی منصوبے - 03

ترکی کے جدید ڈراون طیارے

1027462
ترکی کے جدید دفاعی منصوبے - 03

ترک دفاعی صنعت   میں  پیش رفت کے حوالے سے  پندرہ روزہ پروگرام کے ساتھ پیش خدمت ہیں ۔

 دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں    استعمال  کیے جانے والے ڈراون   طیارے ترکی امریکہ سےخریدنا چاہتا ہے لیکن امریکہ   ترکی کو یہ طیارے فراہم کرنے سے گریز کررہا ہے۔ ترکی  نے اس مقصد  کے لیے مقامی سطح پر  یہ ڈروان طیارے تیار کرنا شروع کردیے ہیں۔

ترک جنگی امور اکیڈمی کے ڈرایکٹر  طارقان  زنگین کے ا س موضوع سے متعلق جائزے کو  آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔

ترکی نے حالیہ   عرصے کے دوران دفاعی صنعت  کے شعبے میں   بڑے اہم منصوبے مکمل کیے ہیں۔  فلم انڈسٹری میں    فضا سے  فلم بنانے  کے مقصد کے لیے کیمرہ لے جانے والے   ڈراون  اب دیگر کئِ مقاصد کے لیے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔  اس دائرہ کار میں   دہشت گردی کے خلاف جدو جہد  ڈراون بھی بڑا اہم کردار ادا کررہے ہیں  اور ترکی مقامی  طور پر ان طیاروں کو بنا رہا ہے اور ترکی کےلیے نئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں  اور ترکی دیگر ممالک کے لیے بھی یہ ڈراون تیار کررہا ہے۔  اور ترکی سے ان طیاروں کی خرید میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو ترکی کی اس شعبے میں   کامیابی  کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔  ترکی اس قسم کے طیارے  تیار   کرنے والے تین ممالک میں سے ایک ہے۔

ترکی  ڈراؤن طیاروں کی ٹیکنالوجی میں  ایک  اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ترکی  کے آسمانوں پر  نئے فوجی کے طور  پر بیان کردہ "کامی کازے  اسلحہ سے لیس  ڈراؤن" کی  باقاعدہ پیدوار کا آغاز ہو گیا ہے اور انہیں   ترک فوج و پولیس کی جانب  سے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ دفاعی  ٹیکنالوجی  انجنیئرنگ کی جانب سے  تیار کردہ تین ڈروان طیاروں کا یہاں پر ذکر کرتے چلیں۔  یہ آلپاگو  (حربہ  حملہ  فکسڈ  ونگز ڈراؤن)، کارگو  (موونگ ونگز ڈراؤن) اور توگان   ڈراؤن ہیں۔ ایس ٹی ایم ترک مسلح قوتوں   اور دفاعی  صنعتی سیکریٹریٹ  سسٹم انجنیئرنگ، فنی  امداد، منصوبہ  کاری، ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی طرح  کی خدمات کو  سر انجام دینے کے زیرِ مقصد دفاعی صنعت کی اجراء  کمیٹی  کے فیصلے کے ساتھ قائم کردہ   ایک ادارہ ہے۔

ترکی  کے پہلے قومی کامی کازے اور واچنگ ڈراؤن کو  2017 کے ماہ نومبر  سے  شروع کرتے ہوئے نجی قوتوں کی کمانڈرشپ  اور ترک بحریہ    کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ قومی کامی کازے ڈراؤن   کو عفرین کے شاخِ زیتون  آپریشن میں استعمال کیا گیا تھا۔  وہاں پر  مفرور 5 دہشت گردوں کا تعاقب کرنے والے اس ڈراؤن طیارے نے ان کے دیگر دہشت گردوں  کے قریب آنے پر  نشانہ بنایا تھا۔ اس کی وساطت سے نجی قوتوں کے  کارکنان   نے  دہشت گردوں کو 5 کلو میٹرکی  دُوری  سے  ناکارہ بنایا تھا۔ عفرین  کے بعد اب یہ قندیل میں دہشت گردوں کے لیے ڈراؤنا خواب بنے ہوئے ہیں۔

آلپ آگو 

قومی ڈراؤن طیارے عصرِ حاضر میں غیر متوازن  جنگوں اور  دہشت گردی کے خلاف  آپریشنز میں   سب سے طاقتور  ذریعہ ہیں۔آلپ آگو کا مطلب "واحد انہ  طور پر دشمن پر حملہ کرنے والا ہیرو " ہے۔ اس کو  اٹھانے کے لیے ایک فوجی کافی ہے۔ یہ اہداف کا تعین کرتے ہوئے دشمن عناصر کو ناکارہ بنانے کا اہل ہے۔

الپاگو ایس ٹی ایم کے مقابلے میں  بعض دیگر خصوصیات کا بھی حامل ہے جس میں   گشت اورمشاہدے کے دوران       وہ    معمولی خطرات    کو بھی ختم کرنے کا اہل ہے  حتی وہ     بیک وقت منظر کشی  اور انتہائی حساس   اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

 :   کارگو ڈرون

کارگو کے معنی  چوٹی پر موجود ایک  مشاہداتی   چوکی  یا  عقاب     کے ہیں   جو کہ ایس ٹی ایم کے  مقابلے میں  طویل فاصلے سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے استعمال   کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈرون   پروں  سے پرواز کرنے  کا اہل ہے  جس کی صلاحیتوں سے شب  و روز آپریشنز کے دوران  مستفید ہوا  جا سکتا ہے۔   یہ ڈرون مختلف اقسام کے اسلحے  سےلیس    ہونے سمیت اپنے اہداف پر صحیح سمت سے نشانہ لگانے کا بھی اہل ہے۔

TOGAN  " موٹرائزڈ ٹرننگ ونگ ڈسکوری  ڈرون طیارہ"

توگان  کے معنی عقاب  کے ہیں جو تیز نگاہوں ، فوری اور تفصیلی  مشاہدے کی اور  مضبوط پروں  کے ساتھ ہوا میں دائروی شکل میں اڑنے کی صلاحیت  کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ توگان بنانے والے STM کے مطابق توگان کی بعض تکنیکی خصوصیات  یہ ہیں:

اسے عمومی مقاصد  کے تلاش و مانیٹرنگ  کے فرائض کی ادائیگی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جینوئن ڈیوٹی شیڈولنگ  پروگرامنگ، جینوئن انٹیلی جنس اور حرکت کی صلاحیتیں اس کی سب سے  اہم خصوصیات ہیں۔

توگان آٹو میٹک  یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے صرف ایک شخص کی مدد سے اٹھایا جا سکتا ہے اور استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ یہ ملٹی ۔ موٹرائزڈ ٹرنگ ونگ والا قومی ڈرون طیارہ ہے۔

ہمارے یہ قومی ڈرون طیارے دہشت گردوں کے لئے فرار کے راستے مسدود  کر رہے ہیں اور چھوٹے سے چھوٹے سوراخوں سے دہشت گردوں کی غاروں میں داخل ہو کر ان کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ Alpagu اور Kargu  کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں تیار کر کے فائر کیا جا تا ہے ۔ اپنے اوپر لگے اینٹی پرسنل ایمونیشن کے ساتھ 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ اپنے ہدف تک پہنچتا ہے۔ ڈرون پر موجود ایمونیشن 20 مربع میٹر  کے اندر موجود تمام اہداف کو تباہ کر دیتا ہے۔ اپنے تیار کردہ اس تمام اسلحے کو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں استعمال کر رہا ہے اور دہشت گرد تنظیموں کی نیندیں اڑا رہا ہے۔

ترک جنگی امور اکیڈمی کے ڈائریکٹر طارقان زنگین کا موضوع سے متعلق تجزیہ آپ نے صدائے ترکی کی اُردو سروس سے  سماعت فرمایا۔ 



متعللقہ خبریں