عالمی معیشت52

ملکی ترقی اور کفایت شعاری

877317
عالمی معیشت52

 ایک ملک میں اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے سب سے پہلے اس ملک میں ایک معینہ مقدار میں سرمائے  کا جمع ہونا ضروری ہے۔ خاص طور پر کم ترقی یافتہ ممالک میں شہریوں کے کافی حد تک بچت نہ کر نے اور نتیجتاً ملک میں سرمایہ کاری کے لئے ضروری کرنسی جمع نہ ہو سکنے کو  غریب ممالک  کی غربت کے اسباب میں سے ایک  سبب کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ اس وجہ سے پسماندہ  اور ترقی پذیر ممالک کے شہریو ں کا اپنی آمدنی  کے ایک مخصوص حصے   کی بچت کرنا  اس ملک کی ترقی اور سرمایہ کاریوں میں اضافے کے لئے  خاص اہمیت کا حامل ہے۔ بچتوں کی وجہ سے  ملک میں بڑھنے والا سرمایہ ،شرح سود میں کمی، سرمایہ کاریوں میں اضافے  اور   بیرونی قرضوں کے بغیر  ذاتی امکانات سے ترقی کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ترکی دنیا میں ترقی یافتہ جی۔20 ممالک کے درمیان نوجوان اور ڈنامک آبادی  کے ساتھ ترقی کو جاری رکھنے  والی عالمی اقتصادیاتوں میں سے ایک ہے۔ ترکی میں بھی ترقی پذیر ممالک کی اقتصادیات کی طرح سرمایہ کاریوں  میں اضافے کے لئے    سرمائے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ کم مالیت والے سرمائے  کا سب سے بڑا  وسیلہ ملک کے شہریوں  کی بچتوں سے تشکیل پاتا ہے۔ پروگرام کے آغاز میں بھی جیسا کہ ہم نے ذکر کیا ہے ملک میں بچتوں کی شرح میں  اضافہ مختلف  شعبوں سے ملکی اقتصادیات کی ترقی  میں کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ دنوں وزیر ترقی جیودت یلماز نے  میڈیا کو، نوجوانوں میں بچت کی حوصلہ افزائی کے لئے تشکیل دئیے جانے والے، بچت پروگرام  سے متعارف کروایا۔ "جہیز اکاونٹ پروگرام" کے نام سے  متعارف کروائی جانے والی اس نئی بچت اسکیم سے متعلق میڈیا کو دی جانے والی معلومات  کے مطابق پہلی دفعہ شادی کرنے والے نوجوانوں کے  ماہانہ کم از کم 100 لیرا اور زیادہ سے زیادہ 1000 لیرا بینک میں بچت کی صورت میں جمع کروانے پر انہیں 20 فیصد شرح سود اور 5000 لیرا تک حکومتی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے خواہش مند  نوجوانوں کے لئے شادی کی تاریخ سے کم از کم 3 سال پہلے بچت شروع کرنا  ضروری ہے۔ اس کے علاوہ "جہیز اکاونٹ " اسکیم سے صرف ترک شہریوں یا نیلے کارڈ  کے مالک  اور 27 سال سے قبل پہلی بار شادی کرنے والے افراد کے استفادہ کر سکنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس وسیلے سے ملک میں نوجوانوں  کی مستقبل کے لئے بچت کرنے کی عادت کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی ضروریات کو شہریوں کی بچتوں سے حاصل ہونے والے سرمائے سے پورا کرنے اور خساروں کو کم کرنے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاریوں میں اضافے سے روزگار کے امکانات  میں اضافہ اور بے روزگاری کی شرح میں کمی بھی اس اسکیم کے فائدوں میں سے ایک ہو گا۔

 

حاصل کلام یہ کہ خواہ کوئی ملک ترقی پذیر  ہو  خواہ ترقی یافتہ  ملکی اقتصادیات کے فروغ کے لئے ایک معینہ شرح کے ساتھ بچت کرنا اور سرمائے کا جمع ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں خاص طور پر پسماندہ   اور  ترقی پذیر ممالک میں   اگر بچتوں کی شرح بلند ہوگی تو  ملک  خود بخود سے سرمایہ جمع کر سکنے کے لئے ایک خاص سطح پر آ جائیں گے۔ بچتوں میں اضافے کے نتیجے میں ملک میں شرح سود گر جائے گی ملک اور سرمایہ کاریوں کے لئے ضروری سرمائے کے وسائل کو اپنے امکانات سے پورا کر سکے گا۔ ترقی پذیر ملک ترکی کے لئے بھی بچتوں کی شرح میں اور سرمائے میں اضافہ  ملکی اقتصادیات میں فروغ اور سرمایہ کاریوں کے دوام  کے لئے ایک اہم موضوع ہے۔ اس سلسلے میں وزیر ترقی جیودت یلماز نے "جہیز اکاونٹ" کے بارے میں اخباری نمائندوں کو معلومات فراہم کیں۔ اس اسکیم کے اطلاق سے بچتوں کی شرح  میں اضافہ ہو گا جو ملک میں سرمایہ کاری کی فراوانی ، روزگار میں اضافے اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں