کھیلوں کی دنیا 51

اسکینگ اور فگر اسکیٹنگ

877335
کھیلوں کی دنیا 51

جاپان میں انٹرنیشنل فگر اسکیٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف ممالک سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

جاپان کے شہر ناگویا(Nagoya) میں گذشتہ دنوں انٹرنیشنل فگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس یو گرینڈ پرکس نامی اس مقابلے میں دنیا بھرسے فگر اسکیٹنگ میں مہارت رکھنے والے مختلف کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنے فن کا مظا ہر ہ پیش کیا۔

چار روز تک جاری رہنے والی اس دلچسپ چیمپئن شپ میں ماہر خواتین و مرد اسکیٹرز نے مختلف کیٹیگریز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

 

سخت مقابلے کے بعد میزبان ملک جرمنی سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مردوں کے سنگل مقابلوں میں امریکی کھلاڑی فاتح قرار پائے۔

اٹلی میں ایلپائن اسکی ورلڈ کپ 2017ء کا انعقاد کیا گیا، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے جس میں شرکت کی اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اٹلی کے پہاڑی علاقے لا ولا میں اسکیئنگ کے عالمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی ریزورٹ میں منعقد ہونے والے اس2روزہ مقابلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ایونٹ کے دوران ماہر کھلاڑیوں کے درمیان اسکیئنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے اپنی مہارت دکھائی۔

ایلپائن اسکی ورلڈ کپ نامی اس مقابلے میں آسٹریا سے تعلق رکھنے والےمرکل ہرشر فاتح قرار پائے۔

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے سیاسی مداخلت کے سبب سپین کو ورلڈ کپ 2018 سے باہر کردینے کی دھمکی دے دی۔جبکہ وزیراعظم سپین نے کہا ہے کہ انہیں فیفاکی جانب سے ایساکوئی خط نہیں ملا۔

فیفا نے ایک مراسلہ سپینش فٹبال فیڈریشن کو لکھ بھیجا ہے جس میں واضح کیاگیا ہے کہ سیاسی مداخلت کے سبب سپین کو آئندہ  سال  روس میں شیڈول میگا ایونٹ سے معطل کیا جاسکتا ہے۔اس سے قبل سپینش وزیراعظم ماریانو راخوئے نے کہا تھا کہ اسپین کو فیفا سے ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے، یہ معاملہ ا سپینش فٹبال فیڈریشن کی صدارت کی وجہ سے نمایاں ہوا ہے۔

آسٹریا کے یخ بستہ مقام پر ہونے والی رائز اینڈ فال ریس میں شرکا نے سکیئنگ، پیراگلائیڈنگ اور سائیکلنگ کا زبردست مظاہرہ کیا۔ میزبان ملک کی ٹیم نے تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھا کر کامیابی حاصل کر لی۔ آسٹریا کے یخ بستہ مقام پر گرما گرم مقابلے منعقد ہوئے۔ شرکا نے منفرد رائز اینڈ فال ریس کا آغاز ڈھلوان پر چڑھنے سے کیا۔ 
اس کے بعد پیراگلائیڈنگ کا زبردست مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ ایک مقام سے دوسرے مقام پر پہنچنے کے بعد ایتھلیٹس کا اگلا امتحان برف پوش ٹریک پر سائیکلنگ کا تھا۔

 سائیکلنگ کے بعد فائنل مرحلہ آیا جس میں شرکا نے سکیئنگ کر کے فِنش لائن عبور کرنے کیلئے خوب جان لگائی۔

 میزبان ملک کی ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح حاصل کی۔


ٹیگز: #کھیل , #دنیا

متعللقہ خبریں