کھیلوں کی دنیا49

کھیلوں کے مقابلے

866844
کھیلوں کی دنیا49

فٹ بال کی عالمی ایسوسی ایشن فیفا نے روس میں 2018 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے گروپس کا اعلان کر دیا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹورنامنٹ کی فیوریٹ ٹیموں کا اگلے راؤنڈ میں پہنچنا مشکل نہیں ہے۔

گزشتہ دنوں  اعلان کردہ گروپس میں سے کوئی بھی ایسا گروپ نہیں ہے جس میں متعدد بڑی ٹیمیں ہوں۔ برازیل، فرانس، پرتگال، جرمنی، ارجنٹائن  تمام  مختلف گروپس میں ہیں۔

اسے لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی گروپ ایسا نہیں جسے دیگر کے مقابلے میں بہت زیادہ مشکل قرار دیا جا سکے۔

درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے جس میں پرتگال ایران، مراکش اور اسپین موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پرتگال اس وقت عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں اور موجودہ یورپی چیمپیئن ہیں۔ سپین نے 2010 میں ورلڈ کپ جیتا تھا اور ایران ایشیائی کوالیفائنگ میچوں میں دس مسلسل میچ جیت چکا ہے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان ہوگا۔

اعلان کردہ مکمل گروپس مندرجہ ذیل ہیں:

گروپ اے: روس، سعودی عرب، مصر، یوراگوئے

گروپ بی: پرتگال، سپین، مراکش، ایران

گروپ سی: فرانس، آسٹریلیا، پیرو، ڈنمارک

گروپ ڈی: ارجنٹائن ، آئیس لینڈ، کروئیشیا، نائیجیریا

گروپ ای: برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹا ریکا، سائیبیریا

گروپ ایف: جرمنی، سوئیڈن، میسکو، جنوبی کوریا

گروپ جی: بلجیئم، پاناما، تیونس، برطانیہ

گروپ ایچ: پولینڈ، سینیگال، کولمبیا، جاپان

 

روس پر سرمائی اولمپکس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے مطابق 2014ء کے سوچی میں ہونے والے اولمپک مقابلوں میں روس کی جانب سے منظم انداز میں ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے مزید بتایا کہ صرف چند روسی کھلاڑیوں کو ایک غیر جانبدار پرچم تلے ان مقابلوں میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ساتھ ہی روسی اولمپک کمیٹی کے سربراہ الیگزینڈر سوچکوف کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ اولمپکس اگلے سال 9 تا 25 فروری کے درمیان  جنوبی کوریا میں ہوں گے۔

نئے ٹینس سیزن کیلیے رواں سال  انجری مسائل سے دوچار رہنے والے اسٹار پلیئرز نے کمر کس لی، نووک جوکووک رواں برس کے اواخر پر ابوظبی میں شیڈول نمائشی ٹینس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

اسی طرح رافیل نڈال، راجرفیڈرر اور سیزن کی اختتامی ٹرافی اے ٹی پی فائنلز کی ٹرافی جیتنے والے گریگور دیمیتروف بھی نئے سیزن میں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا ارمان آنکھوں میں بسائے بیٹھے ہیں، سرینا ولیمز بھی خاصے عرصے بعد کھیل میں واپسی کیلیے پرتول رہی ہیں جبکہ روسی پلیئر سویٹلانا کزنٹسووا بھی کلائی کی انجری سے نجات پانے کیلیے کوشاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹارز نے نئے سیزن کیلیے کمر کس لی، سابق ورلڈ نمبرون نوواک جوکووک 28 سے 30 دسمبر تک ابوظبی میں شیڈول نمائشی ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کامنصوبہ بناچکے ہیں، اس مقصد کیلیے انھوں نے راڈک اسٹیپنک کو اپنی کوچنگ ٹیم کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں