کھیلوں کی دنیا 44

لوئس ہملٹن کی مسلسل کامیابی

841670
کھیلوں کی دنیا 44

برطانوی ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے چوتھی بار موٹر ریسنگ کی فارمولا ون عالمی چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ اس وقت مرسیڈیز ٹیم کی گاڑی چلانے والے یہ ڈرائیور اس سے پہلے 2008، 2014 اور 2015 میں بھی عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔ وہ اپنے حریف ڈرائیوروں سے کافی آگے تھے اور موجودہ سیزن کے اختتام سے دو مقابلے پہلے ہی یہ واضح ہو گیا تھا کہ وہ پوائنٹ ٹیبل پر اپنی برتری کی وجہ سے ایک بار پھر عالمی چیمپئن بن جائیں گے۔اتوار کی شام ہونے والی میکسیکن گراں پری دوڑ میں ہیملٹن نویں نمبر پر رہے۔ میکسیکن گراں پری ہالینڈ کے ڈرائیور فیرشٹاپن نے جیتی۔ چار مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والے جرمن ڈرائیور فیٹل موجودہ عالمی چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر رہے۔

سوئٹزرلینڈ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ریکارڈ 19 مرتبہ کے گرینڈ سلام  چیمپیئن راجر فیڈرر کا مقابلہ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو سے تھا۔سوئس اسٹار کیلئے میچ کا آغاز زیادہ خوش آئند نہ رہا اور پہلے سیٹ میں انہیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7-6(7-5) کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم عالمی نمبر دو اسٹار نے اس کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹ 6-4 اور 6-3 سے جیت کر ایونٹ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
یہ راجر فیڈرر کے کیریئر کا آٹھواں بیسل ٹائٹل ہے جبکہ اس سال یہ ان کا ساتواں ٹائٹل ہے۔
گزشتہ سال زخمی ہونے  کے سبب رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہونے والے راجر فیڈرر نے رواں سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 16ویں رینکنگ کا آغاز کرنے والے مایہ ناز ٹینس اسٹار اس وقت عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی فیڈرر نے  اپنی مکمل فٹنس کے حصول کیلئے رواں سال پیرس ماسٹرز ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

راجر فیڈرر اس وقت 95ٹائٹلز کے ساتھ عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہیں ،جبکہ امریکہ کے جمی کارنر 109ٹائٹلز کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

پاکستان کی تین رکنی ٹینس ٹیم ترکی کے ساتھ نمائشی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے  ترکی پہنچ گئی  ہے ۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناء اللہ امان کے مطابق قومی ٹینس کے کھلاڑی عقیل خان، عابد مشتاق اور یوسف خان ترکی کے کھلاڑیوں کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کے لئے 28 اکتوبر کو ترکی روانہ ہوگئے ہیں اور وہ ترکی کے ساتھ نمائشی میچ 7 نومبر تک کھیلیں جائیں گے۔ ترکی ٹینس فیڈریشن نے پی ٹی ایف کو آفر دی تھی کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو ہمارے ملک بھجوائے تاکہ وہ آپس میں نمائشی میچوں کی سیریز کھیل سکیں۔

پاکستان کی ٹیم ترکی آنے کے بعد ہم اپنی ٹینس ٹیم کو پاکستان کے ساتھ نمائشی میچوں کی سیریز کے لئے پاکستان بھجوائیں گے۔دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے ہا چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دوطرفہ سیریز سے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان بین الاقوامی سطح کی پریکٹس ہوگی‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن اپنے کھلاڑیوں کو دوسرے ممالک میں بھی بھجوائیں گے تاکہ ان کے کھیل میں مزید بہتری اور نکھار آسکے۔

 

 



متعللقہ خبریں