کھیلوں کی دنیا 36

فٹ بال کی خبریں

805734
کھیلوں کی دنیا 36

 سن 2018  میں روس  میں منعقد ہونے والے عالمی  فٹ بال کپ  میں شمولیت  کےلیے  9  گروپوں کے درمیان سخت مقابلہ ہو رہا ہے۔ اے گروپ میں فرانس اور سویڈن  کو پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل ہے جبکہ ہالینڈ  بھی     اس گروپ میں      زور آزمائی کر رہا ہے۔

 بی گروپ میں  سویٹ زرلینڈ  اور پرتگال  ابھر رہے ہیں ۔سی  گروپ میں   جرمنی شامل ہے جو کہ اس وقت  کافی بہترین  پوزیشن میں ہے ۔اس گروپ میں شمالی  آئر لینڈ بھی شامل ہے  ۔

 ڈی گروپ میں  سربیا، آئر لینڈ  اور ویلز  بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن  پر ہیں۔

ای گروپ میں  پولینڈ،مونٹی نیگرو اور ڈنمارک ،ایف گروپ میں انگلستان، سلوواکیہ ،جی گروپ میں  اسپین ،اٹلی  اور ایچ گروپ  میں بیلجیئم ،بوسنیا  اور  یونان کے نام شامل ہیں جبکہ آئی گروپ مین  کرویشیا ،یوکرین،آئس لینڈ اور ترکی  سخت مقابلے کا  شکار ہے ۔

  یہ کوالیفائنگ  مقابلوں کا اختتام  اکتوبر  2017میں ہوگا۔

  یورپی باسکٹ بال  مقابلوں  میں شامل 4 گروپس میں 6 ٹیمیں موجود ہیں جس کا فائنل استنبول میں ہوگا۔

اے گروپ میں  سلووانیہ،پولینڈ،آئس لینڈ،یونان،فرانس اور فن لینڈ،

بی گروپ میں  جرمنی،یوکرین،لیتھوانیا،جارجیا  ،اٹلی اور اسرائیل، سی گروپ میں پنگری ،کرویشیا ،رومانیہ،جمہوریہ چیک اور مونٹی نیگرو جبکہ ڈی گروپ میں   ترکی،بیلجیئم،برطانیہ،سربیا،لاٹویا اور روس  شامل ہونگے۔

یہ مقابلے 17 ستمبر کو  استنبول میں  کھیلے جانے والے فائنل  کے ساتھ ختم ہونگے۔

 فارمولا ون عالمی چیمپیئن شپ     کا 13 واں مرحلہ  برطانیہ کے ڈرائیور لوئس ہملٹن نے  جیت لیا ہے  جو کہ  اٹلی کے  گرانڈ پریکسی  پر  منعقد ہوا ۔5790 میٹر طویل اس سڑک  پر  ہملٹن نے 53 چکروں کو  1 گھنٹہ 15 منٹ اور 32 سیکنڈز میں مکمل کیا  ۔

اس دوڑ میں اب پوائنٹس  کا سلسلہ کچھ یوں ہے ۔

لوئس ہملٹن       کو 238، سیبیستیان ویٹل کو 235،والتیری بوتاس کو 197،ڈینیئل ریکارڈو کو 144 جبکہ  کمی راِیکونین کو 138 پوائنٹس حاصل ہیں۔

اس دوڑ کا 14 واں مرحلہ  سنگاپور میں 17 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

 

 موٹر اسپورٹس کا ایک دیگر  مقابلہ موٹو  جی پی  ہے  جس میں   والنتینو روسی پسندیدہ تھے جنہیں ایک حادثہ پیش آیا جس میں ان کی  کچھ ہڈیاں ٹوٹ گئی ۔ ڈاکٹروں نے روسی کو  30 تا 40 دن آرام کرنے کا کہا ہے  ۔

یاد رہے کہ اس سے پیشتر بھی روسی      کو  سن 2010 میں   اسی سے مشابہہ ایک حادثہ پیش آیا تھا ۔

 ٹینس  کی دنیا  سے موصول خبروں کے مطابق ،امریکن اوپن  ٹورنامنٹ  میں اینڈی مرے،یوکویوچ،وارینکا اور نیشی کوری جیسے نام شامل نہیں ہیں۔ جس کا سبب  اُن کی خراب صحت ہے۔  لگتا ہے کہ  ہر مقابلوں کو جیتنے کی دھن میں یہ کھلاڑی  اپنی جسمانی صحت کو خراب کرنے پر تلے ہوئے  ہیں۔

 امریکی اوپن ٹینس    خواتین کے مقابلوں میں  دنیا کی نمبر دو سیمونہ حالپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا   جبکہ خصوصی دعوت پر اس مقابلے میں شامل  ماریہ شراپووا  بھی  تیسرےہی مرحلے میں کورٹ سے باہر ہو گئیں۔۔

 فرنچ بائیسکل  دوڑ  کو اوپر تلے تین بار جیتنے والے  کرس فروم  اس وقت پ سب پر سبقت حاصل  کیے ہوئے ہیں،32 سالہ سائیکل سوار  اگر اس دوڑ کا  21 واں مرحلہ بھی جیت لیتے ہیں تو اُن کا شمار  فرنچ اور ہسپانوی   سائیکل دوڑ  کے مقابلوں کو جیتنے والے  دوسرے  سائیکل سوار کے  طور پر ہوگا۔

یاد رہے کہ  ان مقابلوں کو جیتنے کا پہلا اعزاز  فرانس کے برنارڈ  ہینالٹ کو سن 1978 میں حاصل ہوا تھا ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں