کھیلوں کی دنیا 26

عالمی کپ اور ڈوپنگ

761533
کھیلوں کی دنیا 26

ہر عالمی کپ سے قبل  فیفا کنفیڈریشن کپ  کا انعقاد ہو تا ہے جو کہ روس میں جاری ہے  جہاں روسی فٹ بالروں   کے ڈوپنگ ٹیسٹ کے بارے میں خبریں گرم ہیں۔

 سن 2014 میں برازیل  میں منعقدہ عالمی فٹ بال کپ  میں 23 روسی فٹ بالروں   کو  دنیا کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی طرف سے زیر مشاہدہ  لیا  گیا  جس کے بعد ایجنسی نے   تقریباً  1000کھلاڑیوں کے خلاف اپنی نگرانی  بڑھا دی ۔ ان کھلاڑیوں میں سے34 فٹ بالر تھ جن میں سے 23    نےسن 2014 کے عالمی کپ میں حصہ لیا تھا ۔ فیفا کے عہدے داروں   کا کہنا ہے کہ   تاحال   روسی کھلاڑیوں میں ڈوپنگ  کا مسئلہ زیر تفتیش ہے    ۔ یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ  روسی فٹ  بالروں کے پیشاب کے نمونو ں کو   ڈوپنگ ٹیسٹ کے دوران بدل دیا گیا تھا ۔

 سن 2018   عالمی کپ میں  اب کم وقت رہ گیا ہے  جبکہ ان دعووں کے متعلق سچ اور جھوٹ کا فیصلہ جلد ہی ہو جائے گا  جس کے بارے میں روسی فٹ بال فیڈریشن  کا رویہ بھی قابل توجہ ہوگا۔

ٹینس کے سلسلے میں اے ٹی پی  ورلڈ ٹور 250 انطالیہ اوپن ٹینس  ٹورنامنٹ  میں  ڈومینیک تھائیم، پاولو لورینزی ،فرنانڈو ورداسکو اور ڈیوڈ  فیری حصہ لے رہے ہیں جس کا فائنل یکم جولائی کو کھیلا جائے گا۔

 ٹور ڈی فرانس  کا آغاز بھی یکم  جولائی سے ہو رہاہے  جس میں  برطانیہ کے مشہور سائیکل سوار کرس فروُم     اپنی برتری برقرار رکھنے  کےلیے پسندیدہ قرار دیے جا رہے ہیں جن کو  یہ مقابلہ 5 بار مسلسل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اس کے  علاوہ   ایڈی مرکی ،میگویل اندوریان  ،لوئسین بوبیٹ  اور  یاک  انقیٹل وہ نام ہیں  جنہوں  نے یہ مقابلہ تین بار  مسلسل جیتا ہوا ہے۔

 موٹر اسپورٹس  کا ذکر  ہو تو  بتاتے چلیں  کہ فارمولا ون  عالمی چیمپیئن شپ   کا 8 واں مرحلہ  آسٹریلیا   کے  ڈینیئل ریکارڈو نے جیتا ۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو  کی سڑکوں پر  یہ مقابلہ منعقد ہوا    جس میں  والتیری بوتاش   کی گاڑی کاٹائر پھٹنے سے  وہ اس مقابلے میں آخری  نمبر پر آ سکے  جو کہ  اس سے قبل  دوڑ میں  تیسرے نمبر پر مقابلہ کر رہے  تھے ۔ دوڑ کے بیسویں  ر اونڈ میں  لوئس ہملٹن   کے اچانک بریک دبانے سے     ویٹلین   کی گاڑی ٹکرا گئی  جس پر یہ دوڑ 30 منٹ کےلیے  روک دی گئی ۔

موٹر اسپورٹس   کے سلسلے میں ایک دیگر مقابلہ موٹر سائیکل دوڑ    یعنی موٹو جی  پی  کا ہوا  جس کے 8 ویں سیزن      کا مقابلہ  افسانوی  والینتینو   روسی نے جیتا جو کہ ان کی 10 ویں کامیابی تھی ۔

ہالینڈ   میں  منعقدہ  اس دوڑ کے 26 ویں راونڈ  میں  ڈانیلو پیتروچی نے دوسری ، اور امرک  مارقیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

 



متعللقہ خبریں