کھیلوں کی دنیا 21

فینیرباھچے باسکٹ بال کا یورپی چیمپیئن

741120
کھیلوں کی دنیا 21

فینیر باھچے باسکٹ بال نے  یورپی چیمپئن شپ مقابلوں  کے فائنل فور میں  یونانی ٹیم اولیمپیاکوس کو 64 کے مقابلے میں 80 پوائنٹس سے شکست دیتےہوئے کپ اپنے نام کیا ۔

یاد رہےکہ فینیر باھچے نے  گزشتہ سال بھی  فائنل میچ کے آخری لمحات میں  یہ کپ  کھو دیا تھا ۔

 کلب کے کوچ اوبرادوویچ نے   اس جیت کے بعد 9 عد د کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔ ان مقابلوں میں تیسری پوزیشن سی ایس کے اے نے حاص کی جس نے  ریئل میڈریڈ کو  70 کے مقابلے میں 94 پوائنٹس سے ہرا دیا ۔

 کھیلوں کی یہ دنیا  حیرت  انگیز اور خلاف توقع واقعات   سے بھی بھری پڑی ہے جس کی تازہ مثال  میکسیکو میں  دیکھنے میں آئی جہاں  میکسیکو کی  ایک مقامی خاتون ماریہ لورینا  رامیریز نے اپنے روز مرہ  کے لباس اور  چپل   میں  50 کلومیٹ کی دوڑ میں اول پوزیشن  پائی  جس میں 12 ممالک سے 500 کھلاڑی شامل تھے ۔    رامیریز کی اس کارکردگی پر مولانا رومی کا  ایک  قول یاد آرہاہے جس میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ  کتنے انسانوں کو میں نےبے لباس  دیکھا   اور کتنےخوش لباسوں کو میں نےبد انسان ہوتے دیکھا ہے ۔

 رولناڈ گیروس  کے بعد اب  ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا وقت قریب آ رہا ہے  جس کی تیاریوں میں دنیا کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی لگے ہوئے ہیں۔

اس سے پیشتر  روم اوپن ٹینس  ٹورنامنٹ  کا ذکر کرنا ضروری ہوگا جس کے فائنل میں پہنچے سے  متعلق     رافیل نادال  سے  وابستہ تمام امیدیں دم توڑ گئیں اور وہ  کوارٹر فائنل میں ہار گئے۔

خواتین کے مقابلوں میں یوکرین کی  ایلینا سویتولینا  اور رومانیہ کی سمونہ ہلپ  کے درمیان فائنل میچ  میں 1 کے مقابلے میں دو سیٹس سے کامیابی سویتولینا  کے حصے میں آئی ۔

 ٹینس  کے بعد  موٹر اسپورٹس ، فٹ بال  اور باسکٹ بال  کے  مقابلے بھی گزشتہ ہفتے موضوع بحث رہے ۔

 عالمی ریلی چیمپیئن شپ  کا چھٹا مرحلہ  فرانسیسی ڈرائیور سیبیستیان اوگیر نے جیتا ۔ اس دوڑ کے  19 مرحلے ہیں جن کا چھٹا مرحلہ انہوں نے 3 گھنٹے 42 منٹ اور 55 سیکنڈ میں طے کیا  جس کے بعد اب  ان  کا نمبر  اس دوڑ میں پہلا دوسرے نمبر پر  تھیئری نووال اور تیسرے نمبر پر  یاری ماٹی لاٹوالا پہنچ گئے ہیں۔

 موٹو جی پی دوڑ کے پانچویں مرحلے میں میوریک وینالیس نے کامیابی حاصل کی جنہوں نے 4200 میٹر طویل سڑک کے 28 چکر لگاتےہوئے یہ دوڑ جیتی ۔ ان مقابلوں میں اب تک  میوریک وینالس پہلی ، دانی پیتروسہ دوسری اور والنتینو روسی  تیسرے نمبر  پر ہیں۔

 ہووینٹس فٹ بال کلب  نے  اطالوی چیمپیئن شپ کی سیریز اے    میں مسلسل  چھٹی بار  کپ اپنے نام کیا  جبکہ بائرن میونخ نے   17 ستمبر 214 سے 15 فروری سن 2017 کے  درمیان کھیلے گئے 16 میچوں میں مسلسل  کامیابی حاصل کرتےہوئے اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں  درج کروایا  جس کے پولش کھلاڑی لیوانووسکی  کو نومنٹ میں  5 گول کرنےکا بھی اعزاز حاصل ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں