کھیلوں کی دنیا 18

عالمی موٹر اسپورٹص کے سنسنی خیز مقابلے

727010
کھیلوں کی دنیا 18

موسم سرما کے اختتام  پر موٹر اسپورٹس   کا آغاز  ہو چکا ہے ۔فارمولا  ون  اور موٹر سائیکل مقابلوں  کو   شائقین کی دلچسپی حاصل رہی ۔ فارمولا ون میں  سیزن کے چوتھےمقابلوں کا انعقاد  روس کے شہر سوچی میں ہوا  جس میں  والتیری بوتاش  نے  اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں  پہلی بار اول پوزیشن حاصل کی  جبکہ  اس مقابلے میں پسندیدہ  فرنانڈو آلونسو  کسی مشکل کی وجہ سے باہر رہے ۔

اس دوڑ کے تیسر ےمرحلے میں بوتاش نے  دوسری پوزیشن پانے والے سیبیستیان ویٹل اور کمی رائی کونینی   کو  پیچھے چھوڑتے ہوئے 3 سیکنڈ کے فرق سے  ویٹل   سے بازی  جیت لی  ۔

اس دوڑ کا   پانچواں  مرحلہ اب 14 مئی سے اسپین میں شروع ہوگا۔

موٹر اسپورٹس    کے مقابلوں میں دو ترک موٹر سائیکلسٹ بھی شامل رہے جن کی مقابلے میں برتری  نے شائقین موٹر سائیکل اسپورٹس  کو حیران کر دیا ۔ سپر اسپورٹس  کی   عالمی چیمپئن   شپ  میں کنعان  سوفو اولو  اور   سپر اسٹاک 1000  میں  توپراق رازگاتلی اولو   نمایاں رہے ۔

  ہالینڈ کے   شہر  آسین  میں منعقدہ ان مقابلوں میں  کنعان سوفو اولو  نے  4542 میٹر طویل سڑک پر  18 مراحلوں  کی اس دوڑ میں   پہلی پوزیشن حاصل کی جس میں دوسری  پوزیشن فرانس کے لوکاس ماہیاس اور تیسری پوزیشن بھی فرانس کے  جولیاس کلوزل   کو حاصل ہوئی ۔

اب سپر اسپورٹس عالمی مقابلوں کا  پنچواں  مرحلہ 14 مئی سے اٹلی میں ہوگا۔

 ہالینڈ کے اسی شہر میں سپر اسٹوک مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں  ترک موٹر سائیکل سوار  توپراق رازگات لی اولو  نے برتری  حاصل کی  جنہوں نے  نویں مرحلے میں 4542  میٹر طویل  مقابلے میں   پہلی،مائیکل روبن رینالدی نے دوسری اور فلوریان مرینو نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

15 ماہ   کی ڈوپنگ  سزا کے بعد کورٹس میں واپس آنے والی ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپووا   کو  اسٹوٹ گارٹ ٹینس ٹورنامنٹ  کے  سیمی فائنل  میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ   دنیا کی 19 ویں نمبر کی  فرانسیسی کھلاڑی کرسٹینا ملادینوویچ سے ہوا جنہوں نے  شراپووا کو   دوسرے اور تیسرے سیٹس میں ہراتےہوئے  کورٹ سے باہر کر دیا ۔

 شراپواا اب   اس ماہ  میڈریڈ اور روم کے ٹورنامنٹس  میں کھیلیں گی ۔مردوں کے مقابلوں میں  دنیا کے 6 نمبر کے کھلاڑی  میلوس  رائنوچ  اور   مارین سیلیک  استنبول  اوپن میں حصہ لیں گے ۔

ترک باسکٹ بال  کلبوں  کے سلسلے میں  فیبا چیمپیئنز لیگ  بانوٹ باسکٹ بال کلب    کو ہسپانوی کلب آئیبر  و اسٹار ٹینیریف  کے ہاتھوں  59 کے مقابلے میں 63 پوائنٹس سے شکست ہوئی ۔

 دوسری جانب فینیر باھچے   کو یورو لیگ  کے  فائنل فور  کے پلے آف تین میچوں  میں اولیمپیاکوس کو ہرانے  والے  فینیر باھچے  کو سیمی فائنل میں   اب  ریئل میڈریڈ سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔

 ترک اسپورٹس ٹوٹو  سپر لیگ  میں میڈی پول باشاک شہر   کی طرف سے  بیشیک تاش  کو 1-3 سے شکست   ہوئی  جس کا شائقین نے بھرپور لطف اٹھایا ۔

 


ٹیگز: #کھیل , #دنیا

متعللقہ خبریں