پاکستان ڈائری - 16

پاکستان ڈائری میں اس بار ملاقات کریں 7 سالہ سید محمد جنید احمد اور ان کے والدین سے ۔لاہور کے رہائشی ننھے طالب علم جنید احمد نے کینگرو ٹیسٹ میں اول پوزیشن لئے کرحاصل کیا گولڈ میڈل

717778
پاکستان ڈائری - 16

پاکستان ڈائری میں اس بار ملاقات کریں 7 سالہ سید محمد جنید احمد اور ان کے والدین سے ۔لاہور کے رہائشی ننھے طالب علم جنید احمد نے کینگرو ٹیسٹ میں اول پوزیشن لئے کرحاصل کیا گولڈ میڈل ۔

کینگرو ٹیسٹ (kangourou sans frontiers ) ریاضی کا مقابلہ ہے۔ جس میں ہر سال ہزاروں بچے شریک ہوتے ہیں اور جیت کم ہی خوش نصیبوں کو ملتی ہے۔سید محمد جنید احمد نے پانچ ہزار سے زائد بچوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔

جنید احمد 2010 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔اس وقت وہ کلاس ٹو میں زیر تعلیم ہیں ۔ان کے والد سید محمد راحیل طاہر نے ٹی آر ٹی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جنید بہت ذہین و فطین ہیں ۔وہ کہتے ہیں میری بیٹی رمشا اور بیٹا جنید ڈیفنس پبلک سکول ڈی ایچ اے میں زیر تعلیم ہیں۔دونوں بہت ہی مودب اور فرمانبردار ہیں ۔وہ کہتے ہیں جنید چند ماہ قبل میرے پاس آیا اور کہا اس فارم پر سائن کردیں اور بابا دو ہزار فیس دے دیں کینگرو ٹیسٹ میں حصہ لینا ہے ۔میں نے مذاقا کہا کہ بیٹا آپ اتنے لائق ہو آپ کو کیا ضرورت ہے اس ٹیسٹ میں حصہ لینے کی۔میری اہلیہ نے کہا کہ جنید کےٹیچرز نے اس بات پر اصرار  کیا ہے کہ جنید اس مقابلے میں ضرور حصہ لے۔ مجھے نہیں معلوم اس نے کب تیاری کی اس نے بہت آرام سے ٹیسٹ دیا۔تاہم اس وقت میں اور میری بیگم خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے جب سکول سے ہمیں اس کے گولڈ میڈل ملنےکی اطلاع ملی۔پہلے تو ہم سمجھے کہ یہ کلاس میں اول آنے کا میڈل ہے بعد میں پتہ چلا کہ گینگرو ٹیسٹ میں جنید کو اول آنے پر طلائی تمغہ ملا ہے۔ہم اللہ تعالٰی کے شکرگزار ہیں اساتذہ کی محنت اور جنید کی ذہانت نے ہمیں یہ دن دکھایا ۔

راحیل احمد کہتے ہیں ہمارے بچے ایک ٹائم ٹیبل کے تحت چلتے ہیں۔صبح خود سکول کے لئے اٹھ جاتے ہیں ۔ سکول سے واپسی پر کھانا کھا کر آرام کرتے ہیں ۔پھر قرآن پاک پڑھتے ہیں ہماری یہ خواہش ہے کہ جنید قرآن پاک حفظ کرے۔اس کے بعد یہ کرکٹ کھیلتے ہیں ،ٹی وی دیکھنا موبائل پر گیمزکھیلنے کے بعد پڑھائی کا ٹائم ۔ ٹھیک 9 بجے میرے دونوں بچے سو جاتے ہیں ۔وہ کہتے ہیں ہم نے ان پر یہ ٹائم ٹیبل مسلط نہیں کیا انہوں نے خود اس روٹین کو اپنے لئے بنا رکھا ہے۔

جنید احمد کہتے ہیں کہ مجھے میتھس کے ساتھ انگلش بھی بہت پسند ہے۔ریڈنگ کرنا میری ہابی ہے میں انگلش ناول بہت شوق سے پڑھتا ہوں ۔جنید احمد دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں سے لکھ سکتے ہیں ۔جنید کی فیورٹ ڈش دال ، دال والا پراٹھا اور کیک ہے۔دودھ سے دور بھاگتے ہیں لیکن ان کی ماما سعدیہ راحیل ان کے لئے چاکلیٹ ملک بنا کر انہیں پینے پر مجبور کردیتی ہیں ۔جنید کہتا ہے کہ کرکٹ تو اسکو بہت پسند ہے اور اس کی فیورٹ ٹیم پاکستان اور فیورٹ پلیر سرفراز ہیں ۔

جنید کی والدہ سعدیہ راحیل کہتی ہیں کہ اب جنید کلاس ٹو اور تھری کا بھی گینگرو ٹیسٹ دیں گے۔ہماری خواہش ہے کہ یہ شعبہ ریاضی میں پاکستان کا نام روشن کرے۔وہ کہتی ہیں کہ انشاءاللہ جنید قرآن پاک بھی حفظ کرے گا۔جنید کی خواہش کہے وہ بڑا ہوکر فوجی بنے گا اسے پاک فوج سے خصوصی محبت ہے۔جنید جیسے قابل بچے حکومتی توجہ کے خصوصی مستحق ہیں ۔حکومت اگر جنید احمد کی سرپرستی کرے تو وہ پاکستان کے لئے مزید میڈلز جیت کر لاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں